سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ نے "ایکس" پلیٹ فارم پر جاری ایک بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ حج 2025 کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ "نسک" پلیٹ فارم کے ذریعے حج کا اجازت نامہ حاصل کریں۔ یہ حج اجازت ناموں کے لیے مختص مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم (منصة تصريح) کے ساتھ تکنیکی طور پر مربوط ہے۔ نیز، حاجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضوابط و ہدایات کی پابندی بھی ضروری ہے۔
اسی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کا ویزا رکھنے والے افراد حج ادا کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے، سوائے اُن افراد کے جو حج ویزا پر آئیں گے۔ بغیر اجازت نامے کے حج کی ادائیگی کی کوشش کرنا حج کے قوانین اور ہدایات کی خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔
وزارت نے جعلی اور گمراہ کن حج مہموں کی سوشل میڈیا پر تشہیر کے ذریعے ہونے والے دھوکہ دہی اور فراڈ سے خبردار کیا ہے۔ ان میں مقدس مقامات پر رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی جھوٹی پیشکش کی جاتی ہے۔ وزارت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے دھوکہ دہی کرنے والوں کی اطلاع مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی صوبوں میں (911) نمبر پر اور باقی تمام صوبوں میں (999) نمبر پر دیں۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں متعلقہ حکام کو ایسی جعلی اور گمراہ کن تشہیر کی اطلاع دی جائے۔
وزارت نے یہ بھی یاد دہانی کرائی ہے کہ عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کے لیے واپس جانے کی آخری تاریخ منگل، یکم ذو القعدہ 1446ھ، مطابق 29 اپریل 2025 ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ حج سیزن کی تیاری کی جا سکے۔
-
عازمین حج کیلئے رواں برس بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے: وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لیے رواں برس بہترین سہولیات کا ...
پاكستان -
حج 2025 : پاکستان سے 23620 عازمین نجی سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے
پاکستان کو رواں سال ادائیگی حج کے لیے ملنے والے مجموعی کوٹے 179210 میں سے 23620 ...
پاكستان -
سعودی عرب : 2024 کی آخری سہ ماہی میں عرب ممالک کے ساتھ تجارتی حجم 87.7 ارب ریال ریکارڈ
سال 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران سعودی عرب اور عرب لیگ کے رکن ممالک، بشمول خلیجی ...
مشرق وسطی