سویڈن میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین افراد کی ہلاکت : پولیس حکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سویڈن کے پولیس حکام نے بتایاہے کہ منگل کے روز دارالحکومت سٹاک ہوم کے شمال میں فائرنگ کا ایک واقعہ ہوا ہے۔ جس میں کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ اپسالا کے مرکزی علاقے میں پیش آیاہے۔

وقوعہ کی جگہ دارالحکومت سٹاک ہوم سے 60 کلومیٹر شمال میں بتائی گئی ہے ۔ فائرنگ کے اس واقعے میں تین افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہو جانے کی رپورٹ ملی ہے۔پولی

س نے اپنے بعد ازاں جاری کیے گئے تصدیقی بیان میں کہا ہے کہ تین افراد کی فائرنگ سے ہلاکت حتمی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

عینی شاہدین نے مقامی براڈ کاسٹر کو بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کوموقع سے ایک سکوٹر پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 'ٹی وی فور' کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ہیئر سیلون میں پیش آیا ہے۔ یہ سیلون شہر کے مرکزی حصے میں ہے۔

سویڈن میں حالیہ برسون کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ اور بمبنگ کے واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں۔ ان جرائم پیشہ گروہوں میں نوجوان زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

جرائم پیشہ گروپ قتل کرنے کے لیے ان نوجوانوں کو ملازمت دیتے ہیں ، اس مقصد کے لیے جرائم پیشہ گروہ نو عمر سویڈش لڑکوں کو بھی لالچ دے کر اپنے ساتھ ملاتے ہیں۔ یہ واقعات 2024ء میں بھی دیکھنے میں آتے رہے ہیں۔ تاہم اب ان جرائم پیشہ گروہوں کے واقعات میں بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں