عرب لیگ کا بغداد اجلاس عرب یکجہتی اور استحکام کو مضبوط کرے گا: سیکرٹری جنرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ولی عہد کویت شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے بیان پیلس میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ کویت عبداللہ الیحییٰ، عرب لیگ کے مستقل نمائندے طلال المطیری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

سیکرٹری جنرل عرب لیگ کویت کے دورے پر ہیں۔ دورے کے موقع پر انہوں نے 'سعود الناصر الصباح کویت ڈیپلومیٹک انسٹیٹیوٹ' میں خطے میں استحکام برقرار رکھنے سے متعلق چیلنجز پر لیکچر دیا ہے۔

کویت کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹری جنرل نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ یہ اجلاس بغداد میں منعقد ہوگا۔

الغیط نے کہا 'عرب سربراہی اجلاس' عرب یکجہتی کی مضبوطی کے علاوہ غزہ، شام، یمن اور لیبیا میں ترقی سے متعلق پلیٹ فارم ہے۔ اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی بغداد جائیں گے۔'

انہوں نے مزید کہا 'عرب لیگ' دو ریاستی حل کے فروغ کے لیے سفارتی کوششوں پر عمل پیرا ہے۔ اقوام متحدہ کی ماہ جون میں ہونے والی کانفرنس میں سعودی فرانسیسی اقدام کے تحت ڈسکشن کے ذریعے فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے حمایت کو بڑھایا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں