حماس کی موجودگی میں غزہ کو امداد پہنچانا مشکل ہے: امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

غزہ کی پٹی کا کڑا اسرائیلی محاصرہ بدستور جاری ہے۔ اسی دوران امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حماس کی موجودگی میں اس علاقے میں امداد کی تقسیم مشکل ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے علاقائی ترجمان سام وربیرگ نے جمعرات کو ’’العربیہ‘‘ کو بتایا کہ ان کا ملک غزہ پر قبضہ نہیں کرنا چاہتا بلکہ اس علاقے کے مستقبل کو بہتر بنانے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔ سام وربیرگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حماس کی موجودگی میں غزہ کے باشندوں کو انسانی امداد پہنچانا مشکل ہے۔

حوثیوں کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ یہ ابتدائی ہے اور بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملے روکنے کا مقصد رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس معاہدے کو تمام بحری جہازوں جن میں اسرائیلی بحری جہاز بھی شامل ہوں تک وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جیمز ہیوٹ نے بدھ کو العربیہ کو واضح کیا تھا کہ اس وقت اولین ترجیح غزہ میں باقی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس علاقے پر حماس کی حکمرانی کا کوئی مستقبل نہ ہو۔

یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ میں انسانی صورتحال کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ نے اپنے انتباہات بڑھا دیے ہیں۔ مارچ سے اسرائیل نے محاصرہ سخت کرکے امدادی سامان کے غزہ کی پٹی میں داخلے کو روک رکھا ہے۔ گزشتہ دنوں انروا نے کہا تھا کہ اہل غزہ دو سے تین دن میں ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں۔

سطینی وسطی غزہ میں خوراک حاصل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں (5 مئی - اے ایف پی)
سطینی وسطی غزہ میں خوراک حاصل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں (5 مئی - اے ایف پی)

یہ بیانات اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کی جانب سے گزشتہ اتوار کی شام غزہ میں کارروائیوں کو وسعت دینے کے ایک منصوبے کی منظوری کے بعد سامنے آئے ہیں۔ اس منصوبے میں غزہ کی پٹی پر "کنٹرول" حاصل کرنا اور باشندوں کی رضاکارانہ ہجرت کے خیال کو فروغ دینا شامل ہے۔ دریں اثنا ایسی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک نئے ممکنہ معاہدے کے بارے میں بڑھتی ہوئی بات چیت کے ساتھ جلد ہی محاصرہ ختم کیا جا سکتا ہے۔ محاصرے کے خاتمے کے نتیجے میں جنگ بندی ہوسکتی اور دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے غزہ میں امداد کی تقسیم کی ذمہ داری فوج کے سپرد کرنے یا اس کی نگرانی میں کرنے کے امکان کی طرف اشارہ کیا ہے۔ دیگر اسرائیلی ذرائع نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ ذمہ داری دو امریکی کمپنیاں بھی سنبھال سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں