خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدہ بہت قریب ہے : برطانوی وزارت خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانوی وزارتِ خزانہ نے "العربیہ بزنس" کو بتایا ہے کہ برطانیہ، خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔

اس سے قبل آج، برطانیہ کی وزیرِ خزانہ راشیل ریوز نے بتایا تھا کہ ان کی حکومت خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ساتھ تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ اس کونسل میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور سلطنت عمان شامل ہیں۔
ریوز نے وضاحت کی کہ یہ معاہدہ ان کی حکومت کا دوسرا بڑا تجارتی معاہدہ ہوگا، جو بریگزٹ کے بعد دنیا بھر میں برطانیہ کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ بات جرمن خبر رساں ادارے نے بتائی۔

وزیرِ خزانہ کے مطابق، برطانیہ کے حالیہ تجارتی معاہدے ... امریکا، یورپی یونین اور بھارت کے ساتھ ملک کی معیشت کو فروغ دینے کا باعث بنیں گے۔ ریوز نے کہا "برطانیہ ان ممالک کے ساتھ معاہدوں کی شرائط کے اعتبار سے دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک سے بہتر پوزیشن میں ہے۔ ہمارے پاس امریکہ کے ساتھ پہلا اور اب تک کا بہترین معاہدہ ہے، ہم نے یورپی یونین کے ساتھ وہ معاہدہ کیا جو کسی غیر یورپی ملک نے نہیں کیا، اور بھارت کے ساتھ بھی بہترین تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔"

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ برطانیہ فی الحال چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

یاد رہے کہ اپریل میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا تھا کہ لیبر پارٹی کی حکومت خلیجی ممالک کے ساتھ اس تجارتی معاہدے پر مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے، جن کا آغاز سابقہ کنزرویٹو حکومت کے دور میں ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں