پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے امریکی وفاق کے قانون کے مطابق بوئنگ 747 طیارے کا تحفہ قطر سے قبول کر لیا ہے۔ اس امر کی تصدیق امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بدھ کے روز کی ہے۔
ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق محکمہ دفاع اس سلسلے میں سلامتی سے متعلق ضروری اقدامات کا اہتمام کرے گا۔ نیز ان امور کو بھی پیش نظر رکھے گا جو ایک طیارے کے استعمال کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
' العربیہ ' نے اس سلسلے میں امریکی ایئر فورس کے تبصرے کے لیے رابطہ کیا۔ ' دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے امریکہ یہ بوئنگ اسی وقت قبول کر سکتا ہے جب بوئنگ نئے ایئر فورس کے مطابق اپنے تکمیلی امور سے گزر جائے۔ یاد رہے ایئر فورس ون امریکی صدر کے زیر استعمال رہتا ہے۔