وینزویلا میں قانون ساز اسمبلی اور ریاستی الیکشن: مادورو کی پارٹی کی شاندار کامیابی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی پارٹی نے قانون ساز اسمبلی اور ریاستی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے جن کا اپوزیشن نے بائیکاٹ کیا تھا۔ نیشنل الیکٹورل کونسل کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق 24 میں سے 23 گورنر کے عہدے اور نیشنل اسمبلی کی اکثریتی نشستیں صدر نکولس مادورو کی پارٹی نے جیت لی ہیں۔

وینزویلا کی یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی نے کوخیدیس (وسطی مغرب) ریاست کے علاوہ تمام ریاستوں میں کامیابی حاصل کرلی۔ مادورو کے اتحاد نے اسمبلی کے اراکین کی قومی فہرستوں میں ڈالے گئے ووٹوں کا 82.68 فیصد حاصل کرلیا۔ انتخابات میں ووٹرز کی شرکت کی شرح 42 فیصد سے زیادہ رہی۔ اپوزیشن نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں میں حاضری کم تھی۔

مادورو نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فتح پورے وینزویلا میں امن و استحکام کی فتح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولیواری انقلاب نے آج یہ ثابت کیا کہ یہ پہلے سے کہیں زیادہ اہم اور مضبوط ہے۔ آج ہم نے چاویززم کی طاقت ثابت کردی ہے۔ یہ وہ تحریک ہے جو مرحوم صدر ہیوگو شاویز نے قائم کی تھی۔

وینزویلا کے عوام جو گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اثرات سے اب بھی دوچار ہیں نے اتوار کو پارلیمنٹ کے ارکان ، گورنرز اور دیگر حکام کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے حکومت کی کال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ سے پولنگ سٹیشن بعض اوقات تقریباً خالی رہ گئے۔ اس وجہ سے حکام دفاعی پوزیشن پر آ گئے تھے ۔

یہ الیکشن، جن کا سیاسی اپوزیشن نے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے بعد پہلے ایسے انتخابات تھے جنہوں نے ووٹرز کی وسیع شرکت کی اجازت دی تھی۔ ان انتخابات میں صدر نکولس مادورو نے کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں