غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 23 افراد سمیت 44 جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ میں شہری دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صبح سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 44 افراد کو جاں بحق کردیا گیا ہے۔ شہری دفاع کے میڈیکل سپلائی کے ڈائریکٹر محمد المغیر نے بتایا کہ جاں بحق ہونےوالوں میں سے 23 افراد مرکزی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں القرییناوی خاندان کے گھر پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنے۔ غزہ کی وزارت صحت نے بھی رفح میں امریکی امدادی مراکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 48 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کے جاں بحق ہونے اور 60 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کا بتایا۔

جبالیا اور خان یونس میں بھی متعدد فلسطینیوں کےمارے جانے کا بتایا گیا ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیلی فوج سرحدیں بند کرنے اور امداد کی ترسیل روکنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ غزہ کی پٹی میں بچوں کو بھوک اور قحط کا سامنا ہے۔ 57 افراد بھوک سے جان دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں