غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ سے جاری تباہ کاریوں اور ہلاکتوں کے باوجود حکومتوں کی بے حسی کے ' روایتی انداز ' نے شوبز اور فنون و ادب سے متعلق شخصیات کو بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کو اس جانب سنجیدہ توجہ کرنے لیے جھنجھوڑیں۔
برطانیہ میں دانشوروں، وکلا کے ساتھ اب سلیبرٹیز نے بھی برطانوی حکومت سے مطالبہ شروع کر دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے اسلحے کی فراہمی کم از کم اب تو روک دی جائے۔
ان تین سو نامور شخصیات اور سیلرٹیز میں پاپ سٹار دعا لیپا بھی شامل ہو گئی ہیں ۔ جنہوں نے جمعرات کے روز برطانوی حکومت اور وزیر اعظم کیر سٹارمر کو ایک خط لکھا ہے کہ اسرائیلی جنگی جنون سے ہونے والی بچوں اور عورتوں کی ہلاکتوں کے باعث لازمی ہو گیا ہے کہ اسرائیل کو برطانیہ اسلحہ کی فراہمی روک دے۔ انسانی بنیادوں پر لکھے گئے اس خط میں برطانیہ کے ممتاز قانون دان اور ادیب و شعرا بھی شامل ہیں۔ جو اسرائیلی کی بہمیت کو انسانیت دشمنی سمجھنے لگے ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار، اداکارائیں، موسیقار ، گلوکار اور فلمی دنیا سے وابستہ بہت سے لوگ بھی شامل ہیں۔ خط میں وزیر اعظم کیر سٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ غزہ میں اس خوفناکی کا حصہ نہ بنیں۔
پاپ سٹار دعا لیپا پہلے بھی اس اسرائیلی جنگ کی انسانی بنیادوں پر سخت ناقد رہی ہیں ۔ انہوں نے پچھلے سال بھی اس جنگ کے خلاف بے باکی سے آواز بلند کی تھی اور غزہ میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیا تھا ۔
برطانیہ کے علاوہ یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی سلیبرٹیز اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ اسرائیلی جنگ کو روکنے یا کم از کم اپنی حکومتوں کو اسرائیل کے ساتھ تعاون سے روک سکیں۔
-
فلسطینی مندوب کی جذباتی تقریر،غزہ کی صورتحال بیان کرتے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے
اقوام متحدہ کی سلامتی کونس کے اجلاس میں فلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملے ، ...
بين الاقوامى -
امریکی ایلچی کی تجویز میں غزہ میں 60 روز کی فائر بندی شامل ہے : اسرائیلی میڈیا
امریکی ایلچی کی تجویز میں غزہ کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء اور امداد کی ...
بين الاقوامى -
غزہ: اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 23 افراد سمیت 44 جاں بحق
غزہ میں شہری دفاع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صبح سے جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں ...
بين الاقوامى