وسطی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ 13 فلسطینی جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

27 مئی سے اب تک امدادی مراکز پر حملوں میں 140 فلسطینی قتل ہو چکے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کے وسطی علاقے میں واقع امدادی مرکز کے قریب 13 فلسطینی جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" نے غزہ کی طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ "نیٹزاریم" محور کے قریب امدادی اشیاء کی تقسیم کے مرکز کے اطراف پیش آیا، جہاں اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کی۔

ایک روز قبل بھی اسی مقام پر اسرائیلی حملے میں 28 فلسطینی مارے گئے تھے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

خبررساں ادارے "وفا" کے مطابق گذشتہ دنوں کے دوران اسرائیلی فوج نے رفح اور وسطی غزہ میں متعدد امدادی مراکز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔ اقوام متحدہ نے ان واقعات کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنے اور ممکنہ "نسلی تطہیر" کی حکمتِ عملی قرار دیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 27 مئی سے اب تک اسرائیلی حملوں میں امدادی مراکز پر 140 فلسطینی جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں