ایرانی جوہری پروگرام ، تین بڑے یورپی ملک ایران کے ساتھ مذاکرات کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ جمعہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ ایرانی جوہری پروگرام پر یہ مذاکرات جنیوا میں طے پائے ہیں۔

ان مذاکرات کا ایک مشکل وقت میں ہونا خوش آئند سمجھا جا رہا ہے۔ متوقع مذاکرات کی سفارتی ذرائع نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
یورپی ممالک نے ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی بمباری کے علاوہ صدر ٹرمپ کی طرف سے جنگ میں شامل ہونے کی دھمکی کے ماحول میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے مذاکرات کی طرف پیش قدمی کو ترجیح دی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے 'ارنا' کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز ایک وفد کے ساتھ یورپی وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔

یورپی سفارتکاروں نے بھی الگ سے ان طے کیے گئے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ ان سفارت کاروں کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی، فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئل بیروٹ اور جرمن وزیر خارجہ جان ویڈیفل کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کیلاس بھی مذاکرات میں شریک ہوں گی۔

برطانوی وزیر خارجہ جمعرات کے روز امریکہ میں تھے ۔ جہاں انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات بارے بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ پر غور کر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل اس ملک کو ہلکا سا دھکہ دیتا ہے اور وہ جواب میں میزائل فائر کرتا ہے۔

یاد رہے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین سبھی 2015 میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل تھے ۔ اس معاہدے کو صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں یکطرفہ طور پر ختم کر دیا تھا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے یورپی دارالحکومتوں کے ساتھ مل کر اصرار کیا ہے کہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی بہتر راستہ ہے۔

بدھ کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے بھی کہا کہ یورپی ممالک ایران اسرائیل تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکراتی حل تجویز کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ اس مقصد کے لیے شراکت داروں کے ساتھ بات کریں۔ جس کے بعد بیروٹ نے اپنے جرمن اور برطانوی ہم منصبوں کے ساتھ بات کی۔

جمعرات کو پیرس میں بات کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تینوں ممالک اس معاملے پر مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا وہ ان کے شراکت دار ایران کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لینے کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو رول بیک کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایران نے بھی مذاکرات پر آمادگی ظاہر کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں