بد ترین منظرنامہ یہ ہے کہ ایران NPT معاہدے سے نکل جائے : ماکروں

فرانسیسی صدر کے مطابق ایران پر امریکی حملے حقیقی اثر کے حامل تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام پر کیے گئے حملوں کے بعد "بد ترین منظرنامہ" یہ ہو سکتا ہے کہ تہران جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی ممانعت سے متعلق معاہدے (NPT) سے علیحدگی اختیار کر لے۔ ماکروں کے مطابق ان حملوں کی "حقیقی مؤثریت" بھی نظر آئی ہے۔

فرانسیسی صدر نے یہ بات جمعرات کے روز برسلز میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی سربراہی اجلاس کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔

ماکروں نے واضح کیا کہ اس قسم کا منظرنامہ "اجتماعی طور پر ایک انحراف اور کمزوری کا سبب بنے گا"۔

ماکروں نے بتایا کہ وہ "جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو برقرار رکھنے" کی کوشش کے طور پر، آنے والے دنوں میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کے سربراہان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں سب سے پہلے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کریں گے، جن سے ان کی گفتگو جمعرات کو ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں