ویٹیکن : پوپ کی زبانی ان کے بچپن کی کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

پوپ لیو نے پہلی مرتبہ اپنے بچپن کے بارے میں عوامی سطح پر بات چیت کی ہے۔ اپنے بچپن کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'میں چھ سال کی عمر کا تھا ۔ سکول جانے سے پہلے تقریباً ساڑھے چھ بجے قربان گاہ جاتا تھا۔

پوپ نے اپنے بچپن کا تذکرہ اس وقت کیا ہے جب وہ ویٹیکن کے ملازمین کے بچوں کے لیے شروع کیے گئے 'ہولی سی سمر کیمپ' کے دورے کے موقع پر بچوں سے غیر رسمی بات چیت کر رہے تھے۔

خیال رہے ویٹیکن کے ملازمین کے بچوں کے علاوہ یوکرینی بچے بھی اس سمر کیمپ میں شریک ہیں۔ جو کریٹاس چیریٹی' کی ذیر سرپرستی ہونے والے موسم گرما کے پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔

خیال رہے پوپ کا یہ دورہ شیڈول نہیں تھا۔ ویٹیکن کے مرکزی ہال کو بچوں کے لیے سجایا گیا تھا۔

کیمپ میں شریک جیولیا نے پوپ لیو سے پوچھا کیا وہ بچپن میں قربان گاہ جاتے تھے۔ پوپ نے بتایا کہ میرا خاندان اتوار کے روز قربان گاہ جاتا تھا۔ لیکن میں چھ سال کی عمر کا تھا جب صبح سویرے قربان گاہ جاتا تھا۔

پوپ نے مزید کہا کہ میری والدہ ہمیں صبح سویرے جگاتیں کہ ہم قربان گاہ جا رہے ہیں کہ اس کی خدمت کرنا ہمیں پسند تھا۔ بچپن میں انہوں نے ہمیں سکھایا کہ یسوع ہمارے قریب رہتے ہیں۔

پوپ نے بتایا کہ اس وقت لاطینی زبان استعمال ہوتی تھی۔ اس کے لیے لاطینی زبان سیکھی تاکہ قربان گاہ کی خدمت کرنے والے بچوں کے ساتھ دوستی کروں اور چرچ میں یسوع کی قربت حاصل ہو۔

خیال رہے پوپ نے لاطینی زبان میں بچوں سے خطاب کیا جبکہ یوکرینی بچوں کے لیے انگریزی کا استعمال کیا۔ بچوں نے اس موقع پر پوپ سے آٹوگراف لیے۔ اس موقع پر پوپ نے مختلف پس منظر رکھنے والوں اور مختلف زبان بولنے والوں سے دوستی و تعلق کی اہمیت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں