آسٹریلیا میں خاتون پر شوہر کے رشتہ داروں کو زہریلا کھانا کھلا کر قتل کرنے پر فرد جرم عاید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایک آسٹریلوی عدالت نے پیر کے روز ایرن پیٹرسن نامی خاتون کو اپنے شوہر کے تین قریبی رشتہ داروں کو زہریلا کھانا دے کر ہلاک کرنے کا مجرم قرار دے دیا۔

وکٹوریہ ریاست کی سپریم کورٹ کے جج نے یہ فیصلہ چھ روزہ غور و خوض اور نو ہفتوں پر محیط عدالتی کارروائی کے بعد سنایا، جس نے آسٹریلیا بھر میں خاصی توجہ حاصل کی۔

مشروم پیزا
مشروم پیزا

ایرن پیٹرسن پر الزام تھا کہ اُس نے 2023ء میں لیونگاتھا کے اپنے گھر میں شوہر کے والدین ڈون اور جائل پیٹرسن اور جائل کی بہن ہیتر وِلکنسن کو بیف پائی میں زہریلا فطر (موت کی ٹوپی) شامل کر کے کھلایا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

چوتھے شخص ایان وِلکنسن جو کہ ہیتر کے شوہر ہیں کو بھی وہی کھانا دیا گیا، لیکن وہ زہر سے بچ نکلے۔ عدالت نے ایرن پیٹرسن کو ان کے قتل کی کوشش کا بھی مرتکب ٹھہرایا۔

پیٹرسن کو تاحیات قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے، جس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں