ٹرمپ کا حیران کن موقف ... ممدانی کے خلاف کومو کی حمایت کر دی
نیویارک کے سابق گورنر نے ڈیموکریٹک تمہیدی انتخابات میں شکست کے باوجود انتخاب لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
نیویارک کے میئر کے عہدے کے لیے ہونے والے تمہیدی انتخابات میں ایک غیر متوقع موڑ اُس وقت آیا جب سابق گورنر اینڈریو کومو کو اپنے پرانے سیاسی حریف، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہو گئی۔ انگریزی خبر رساں ویب سائٹ "axios" کے مطابق، یہ حمایت اس وقت سامنے آئی جب کومو نے ڈیموکریٹک تمہیدی انتخابات میں زہران ممدانی سے شکست کھانے کے بعد آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا۔
منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا "میں چاہتا ہوں کہ کومو انتخاب میں رہیں، وہ ایک کمیونسٹ کے خلاف لڑ رہے ہیں، میرے خیال میں اُن کے جیتنے کے امکانات اچھے ہیں۔" یہ بیان ٹرمپ اور کومو کے تعلقات میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے اور ایک نئے سیاسی اتحاد کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس میں ریپبلکنز اور زہران ممدانی کے مخالف کچھ ڈیموکریٹس شامل ہو سکتے ہیں۔
اسی دوران موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے، جو خود بھی آزاد حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں، ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق "Make America Great Again" تحریک سے وابستہ شخصیات نے فلوریڈا میں ایڈمز کی انتخابی مہم کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی۔
ادھر زہران ممدانی کی انتخابی مہم کی جانب سے ایک طنزیہ بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا "ہم اینڈریو کومو کو مبارک باد دیتے ہیں کہ آخرکار اُنھیں جس حمایت کی تلاش تھی، وہ مل گئی۔" ممدانی کے ترجمان جیفری لیرنر نے سوال اٹھایا کہ "اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا کومو اس حمایت کو کھلے عام قبول کریں گے یا بدستور چھپ کر۔"
کومو نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر میں آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑیں گے، جب کہ جون میں رینکڈ چوائس ووٹنگ سسٹم کے تحت ہونے والی ڈیموکریٹک تمہیدی انتخابات میں وہ ممدانی سے 12 پوائنٹس سے ہار گئے تھے۔
نیو یارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، ممدانی نے تیسرے مرحلے میں 573,123 ووٹ حاصل کیے، جو کہ اس عہدے کے لیے ڈیموکریٹک تمہیدی انتخابات میں کسی امیدوار کو ملنے والے سب سے زیادہ ووٹوں کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 1989 میں ڈیوڈ ڈنکنز کے پاس تھا۔
ٹرمپ نے ممدانی پر حالیہ ہفتوں میں شدید تنقیدی حملے کیے، جس سے ممدانی قومی سطح پر خبروں میں آ گئے۔ اس ماہ "ٹروتھ سوشل" پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے اعلان کیا "میں اس پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دوں گا"۔ جواباً ممدانی نے کہا "میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بھیانک ترین خواب ہوں۔"
-
امریکہ: اپیل کورٹ نے افغان شہریوں کے لیے عارضی حفاظتی حیثیت کا خاتمہ روک دیا
عدالت نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے عارضی حفاظتی حیثیت کے خاتمے پر انتظامی طور ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا امریکہ میں فٹ بال کا نام تبدیل کرنے کا صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں انکشاف کیا کہ وہ ایک صدارتی حکم جاری کر ...
بين الاقوامى -
ایران سے جوہری معاہدہ: امریکہ اور اتحادیوں کا اگست کی ڈیڈلائن مقرر کرنے پر اتفاق کیا:رپورٹ
ایران کا پابندیوں کے خلاف اقدامات کا عزم
مشرق وسطی