اسرائیلی وزیر کا طنز .... ماکروں کے اعلان کے جواب میں "بیگم کے تھپڑ" کی وڈیو پوسٹ کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

یہودی تارکین وطن کے امور کے اسرائیلی وزیر Amichai Chikli نے ایک طنزیہ اقدام کے طور پر "ایکس" پلیٹ فارم پر وہ وڈیو دوبارہ پوسٹ کی ہے جس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی اہلیہ بریجٹ اپنے شوہر کو تھپڑ لگا رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیر نے "ایکس" پر لکھا کہ "جناب صدر ماکروں، اسرائیلی حکومت کی جانب سے یہ ہمارا جواب ہے آپ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا"۔

دو ماہ قبل ایک وڈیو نے فرانس میں زبردست ہلچل مچا دی تھی، جس میں صدر ایمانوئل ماکروں کو تھپڑ کھاتے دکھایا گیا۔ وڈیو میں بریجٹ ماکروں ویتنام میں طیارے سے اترنے سے قبل ماکروں کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھائی دیں۔ ماکروں نے چند لمحوں کے لیے حیرت کا اظہار کیا، پھر با ضابطہ انداز بحال کر کے طیارے سے اتر گئے۔ بعد ازاں ماکروں نے اہلیہ کا بازو تھامنے کی کوشش کی، مگر وہ رک گئیں اور آگے بڑھ گئیں۔

اسرائیلی قائدین نے ماکروں کے حالیہ فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا "دہشت گردی کا انعام" ہے اور "اسرائیل کے صفحہ ہستی کے لیے ایک لانچنگ پیڈ" بن جائے گا۔ انھوں نے متنبہ کیا کہ فلسطینی ریاست ایک "نیا ایرانی ایجنٹ" بن سکتی ہے، جیسا کہ آج غزہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "آئیے واضح ہوں، فلسطینی ریاست کی خواہش اسرائیل کے ساتھ نہیں، بلکہ اس کی جگہ ہے"۔

وزیر خارجہ جدعون ساعر نے کہا ہے کہ "کوئی بھی فلسطینی ریاست حماس کی ریاست ہو گی"

وزیر انصاف یارِیف لیوِن نے ماکروں کے اقدام کو "دہشت گردی کی براہ راست حمایت" اور "فرانس کی تاریخ پر شرمندگی کا داغ" قرار دیا۔

اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیتسلئیل سموٹرچ اس سے بھی آگے چلے گئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کے لیے "اضافی محرک" فراہم کرتا ہے اور "فلسطینی دہشت گرد ریاست کے خطرناک فریب" کا مکمل خاتمہ ضروری بناتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں