امریکہ کی سابق صدر کملا ہیرس نے اپنی صدارت کے لیے انتخابی مہم کے 107 دنوں کو اپنی یادداشتوں کی صورت قلمبند کر دیا ہے اور ان کی یہ کتاب 23 ستمبر کو منظر عام پر آ جائے گی۔
107 دنوں کے نام سے شائع ہونے والی یہ کتاب ان بہت سے پس منظر اور پیش منظر میں درپیش ہونے والے واقعات کی کہانی پر مشتمل ہے جو کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار بنانے اور بعدازاں ان کی صدارتی مہم کے دوران پیش آتے رہے۔ یہ کتاب اگرچہ ان کی مختصر انتخابی مہم پر مبنی ہے لیکن امریکی صدارتی انتخاب کے ایک غیر معمولی مرحلے اور واقعات کے پیش نظر یہ مختصر انتخابی مہم بھی تاریخی اور دور رس اہمیت کی حامل ہے۔
اس کتاب میں وہ رقمطراز ہیں کہ انہوں نے ایک سال پہلے 107 دن میں ملک کے مختلف حصوں کے دورے کیے اور مستقبل کے لیے ایک جنگ لڑی۔
کملا ہیرس نے جمعرات کے روز ایک ویڈیو کے ذریعے اپنی کتاب کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی انتخابی مہم جدید امریکی تاریخ کی مختصر ترین انتخابی مہم تھی۔
میں نے بہت سارے سامنے کے اور آنکھوں سے اوجھل واقعات کو اس کتاب میں سمو دیا ہے۔ کملا ہیرس نے کہا میں یقین رکھتی ہوں کہ ان واقعات کی اہمیت کے پیش نظر اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کرنا اہم ہوگا کہ میں نے اس دوران کیا دیکھا، کیا سیکھا اور اس کی روشنی میں آگے بڑھنے کے لیے کیا امکان محسوس کیا۔
'سائمن اینڈ شسٹر' کے سربراہ جوناتھن کارپ نے اس بارے میں کچھ بتانے سے انکار کیا کہ کملا ہیرس اپنی اس آنے والی کتاب میں کیا کیا لکھ رہی ہیں۔
تاہم جوناتھن کارپ نے کہا ہیرس وہ سب کچھ جو ہم چاہتے ہیں اس پر توجہ دینے کی کوشش میں ہیں۔
یاد رہے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ہچھلے سال نومبر میں ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست دی تھی۔ کملا ہیرس کو اس وقت اچانک صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے لایا گیا جب صدر جوبائیڈن ٹرمپ کے ساتھ ایک مباحثے میں اچھی کارکردگی نہ سکھا سکے اور وہ صدارتی انتخاب سے دستبردار ہوگئے۔
کملا ہیرس پہلی ایسی خاتون امیدوار تھیں جو سفید فام نہیں تھی۔ وہ اس سے پہلے امریکہ کی نائب صدر تھیں اور ایک بار پھر نائب صدارت کے لیے ہی امیدوار تھیں لیکن انہیں اچانک آگے لانا پڑا۔
کملا ہیرس نے ایک دن قبل بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ کیلیفورنیا کی گورنرشپ برائے سال 2026 کے لیے اپنے آپ کو دوڑ میں نہیں سمجھتیں۔
سائمن شسٹر نے کتاب کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک حیران کن تصنیف ہوگی جس میں کئی اندرونی کہانیاں ہوں گی اور وہ اپنے 107 دنوں کی ڈرامائی انتخابی مہم کو پیش کریں گی۔
سائمن شسٹر کی یہ بہترین سیاسی موضوعات پر مبنی کتاب ہوگی۔ اس سے پہلے ایسی زبردست کتاب اس ادارے نے نہیں چھاپی ہے۔ یہ تاریخ کے حوالے سے ایک گواہی ہوگی اور ایک غیر معمولی کہانی ہوگی۔
تاہم اس ادارے نے اس کتاب کے لکھنے کے بدلے میں کملا ہیرس کو کتنی ادائیگی کرنی ہے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
2019 میں کملا ہیرس کی ایک کتاب 'پینگوئن بکس' شائع کر چکا ہے۔ جس کا ٹائٹل 'دی ٹرتھس وی ہولڈ : این امیریکن جرنی' تھا۔