ڈنمارک: چڑیا گھر نے درندوں کے کھانے کے لیے پالتو جانور عطیہ کرنے کی اپیل کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن کے چڑیا گھر نے شہریوں سے اپنے پالتو جانور عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ انہیں چڑیا گھر کے شکاری جانوروں کو کھلایا جا سکے۔ البورگ چڑیا گھر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا گیا کہ کیا آپ اپنا گھوڑا کھانے کے لیے عطیہ کرنا چاہیں گے؟۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے کہا کہ وہ زندہ گھوڑوں کو شکر گزاری کے ساتھ قبول کرتی ہے جنہیں بعد میں ذبح کیا جاتا ہے۔

چند دن قبل چڑیا گھر نے سوشل میڈیا پر چھوٹے پالتو جانوروں کے عطیات کو بھی فروغ دے کر توجہ حاصل کی تھی۔ چڑیا گھر نے انسٹاگرام پر لکھا تھا کہ مرغیاں، خرگوش اور گنی پگ ہمارے شکاری جانوروں کی خوراک کا اہم حصہ ہیں۔ پوسٹ میں مزید وضاحت کی گئی کہ خاص طور پر جنگلی بلیوں کو جنگل میں شکار کی طرح مکمل خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایک بیان میں، چڑیا گھر نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کے پاس عطیہ کرنے کے لیے ایک صحت مند پالتو جانور ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس طرح کچھ بھی ضائع نہیں ہوتا اور ہم اپنے شکاری جانوروں کے لیے قدرتی طرز عمل، مناسب غذائیت اور اچھی دیکھ بھال کو یقینی بنا لیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں