آگ اور حادثات سے حفاظت: ایمریٹس نے دورانِ پرواز پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اماراتی ایئرلائن میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی پروازوں کے دوران مسافروں کا پاور بینک استعمال کرنا ممنوع ہو گا۔ یہ بات دبئی میں قائم شدہ ایئرلائن نے جمعرات کو کہی جس کے لیے ہوا بازی کی صنعت میں لیتھیم بیٹری کے واقعات پر بڑھتے ہوئے حفاظتی خدشات کو وجہ قرار دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں ایمریٹس نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ "ایک جامع حفاظتی جائزے" کے بعد کیا گیا کیونکہ حالیہ برسوں میں مسافروں میں پاور بینک کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ہوا بازی کے شعبے میں لیتھیم بیٹری سے متعلق واقعات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

پاور بینکس کو اب سر کے اوپر سامان والے خانوں کی بجائے نشستوں کی جیبوں میں یا ان کے نیچے تھیلوں میں رکھا جائے گا اور مسافروں کو یہ یقینی بنانا ہو گا کہ آلات کی صلاحیت کی درجہ بندی سے متعلق معلومات ان پر نمایاں نظر آئیں۔ چیک شدہ سامان میں پاور بینکوں پر موجودہ پابندی برقرار ہے۔

اس سلسلے میں ایمریٹس نے ممکنہ آتش زدگی، دھماکے یا زیریلی گیس کے اخراج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ زیادہ تر سمارٹ فونز میں خاص حد سے زیادہ چارجنگ روکنے کے لیے اندرونی نظام موجود ہوتے ہیں لیکن کئی بنیادی پاور بینکس میں ان حفاظتی اقدامات کی کمی ہوتی ہے۔

ایئر لائن نے بیان میں کہا، "پاور بینک بنیادی طور پر لیتھیم آئن یا لتیم پولیمر بیٹریاں استعمال کرتے ہیں۔ حد سے زیادہ چارجنگ خطرناک نتائج کی وجہ بن سکتی ہے۔"

ایمریٹس نے کہا کہ نئی پابندیوں کے مطابق پاور بینکوں کو کیبن میں قابلِ رسائی مقامات پر رکھا جائے گا جہاں پرواز کا عملہ کسی بھی واقعے پر فوری کارروائی کر سکتا ہے۔

ایئرلائن نے کہا، "حفاظت اور سلامتی ایمریٹس کی بنیادی اقدار میں سے ایک اور تمام آپریشنز اور طریقوں کا سنگِ بنیاد ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size