فلسطینی ریاست تسلیم کرنے سے متعلق آسٹریلیا کا اعلان ... سعودی عرب کا خیر مقدم
مملکت کے مطابق موجودہ مرحلہ امن کے حامیوں سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا تقاضا کرتا ہے
سعودی وزارتِ خارجہ نے آسٹریلیا کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے اس اعلان کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
مملکت نے دو ریاستی حل کے نفاذ اور 1967ء کی سرحدوں پر مشرقی بیت المقدس کو دار الحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے جاری بین الاقوامی اتفاقِ رائے کی تحسین کی۔
مملکت نے موقف اختیار کیا کہ موجودہ مرحلہ امن کے حامیوں سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں اور طویل عرصے سے جاری جنگ کو روکنے کی کوششوں کی حمایت کریں۔ بالخصوص اس پس منظر میں کہ اسرائیلی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل پامالی کر رہی ہیں۔