مقامی حکام نے بتایا کہ ہالینڈ کے شمال میں واقع صوبہ فریزلینڈ کے ایک سبز میدان میں بدھ کی رات ایک تفریحی ہوائی غبارہ گرنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق غبارے میں 34 مسافر سوار تھے جب رات نو بجے کے قریب یہ تیزی سے نیچے آنے لگا اور بہت زور سے زمین سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
رائل نیدرلینڈز ایروناٹیکل ایسوسی ایشن کے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہوا کے اچانک تیز جھکڑ کی وجہ سے غبارہ بہت شدت سے زمین سے ٹکرایا جس سے اس کی ٹوکری اچھل گئی اور پانچ افراد باہر جا گرے۔