اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے درمیان جمعے کو ہونے والی سربراہی ملاقات میں یوکرین کی جنگ کے حل یا اسے روکنے کے حوالے سے کوئی معاہدہ سامنے نہ آ سکا ... تاہم دونوں صدور نے اسے نتیجہ خیز قرار دیا۔
امریکی صدر نے اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکا یوکرین کے حوالے سے ایک معاہدے کے قریب ہیں۔ الاسکا میں روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے بعد "فوکس نیوز" کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا "میرا خیال ہے ہم کسی سمجھوتے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں… اب یوکرین کو اس پر رضامند ہونا ہو گا۔"
تاہم ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ کئیف حکومت انکار بھی کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور اس کے صدر ولودو میر زیلنسکی پر برسوں سے لٹائی گئی رقوم نے یا تو انھیں بگاڑ دیا ہے یا مزید سخت رویے کا حامل بنا دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا "شاید وہ انکار کر دیں، کیونکہ سابق صدر جو بائیڈن نے انھیں اس طرح پیسے دیے جیسے وہ ٹافیاں بانٹ رہے ہوں۔ یورپ نے بھی انھیں بہت زیادہ پیسا دیا"۔
یہ بیان بائیڈن اور یورپی یونین پر واضح تنقید جبکہ زیلنسکی پر بالواسطہ تنقید کے طور پر دیکھا گیا۔
.@POTUS: "The meeting was a very warm meeting between two very important countries — and it's very good when they get along. I think we're pretty close to a deal. Now look, Ukraine has to agree to it." pic.twitter.com/YvO1BL3zYU
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) August 16, 2025
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے صدور کے درمیان "گرم جوشی پر مبنی اجلاس" تھی، جو کہ نہایت اہم ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ نیٹو اور یوکرین کے لیے سلامتی کی ضمانتوں پر بھی بات ہوئی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "میں نے پوتین کے ساتھ جن نکات پر بات چیت کی ان میں نیٹو، سلامتی کے اقدامات اور زمین شامل تھے"۔ زمین سے ٹرمپ کی مراد ممکنہ طور پر یوکرین اور روس کے درمیان زمینی تبادلے کی طرف اشارہ تھا۔
تاہم تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس کے دوران بند دروازوں کے پیچھے کیا بات ہوئی، اس کی تفصیلات کسی بھی صدر نے ظاہر نہیں کیں۔ یہ ملاقات الاسکا کے اینکوریج شہر میں ایلمندورف ۔ رچرڈسن فوجی اڈے پر منعقد ہوئی۔
اس سے قبل یوکرینی صدر ولودو میر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس وقت خرید رہا ہے اور دھوکہ دے رہا ہے، لہٰذا اسے جنگ روکنا ہو گی کیونکہ اسی نے یہ جنگ شروع کی تھی۔
یورپی ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ پر زور دیا تھا کہ جب تک روس فائر بندی پر آمادہ نہ ہو، اسے کوئی رعائت نہ دیں۔ تاہم بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ روسی اور امریکی صدور اس نکتے پر متفق نہیں ہو سکے۔
-
یوکرین کے حوالے سے معاہدے کے قریب ہیں، زیلنسکی کو رضامندی کی نصیحت کرتا ہوں: ٹرمپ
روسی اور امریکی صدور کے درمیان مذاکرات میں نیٹو، سلامتی سے متعلق اقدامات اور ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ سے ملاقات ... پوتین کے ہمراہ الاسکا جانے والے 5 عہدے داران کون ہیں؟
دنیا بھر کی نظریں کل جمعے کے روز الاسکا پر مرکوز ہوں گی، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کا ناروے کے وزیر خزانہ سےرابطہ،امن کانوبل انعام حاصل کرنےکےلیے ناروےکی حمایت کامطالبہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناروے کے وزیر خزانہ سے پچھلے دنوں دو طرفہ رابطے کے دوران ...
بين الاقوامى