یورپی پارلیمنٹ نے سعودی عرب کو بحر احمر اور خلیج عربی میں بحری سکیورٹی کے اہم کردار پر سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ سعودی عرب شدت پسندی کے خلاف عالمی سطح پر رہنما ملک ہے۔
سعودی حکومت نے بار بار زور دیا ہے کہ بین الاقوامی بحری نقل و حمل کے لیے آزادی اور سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے لیے اسٹریٹجک بحری راستوں اور مواصلاتی لائنوں کی حفاظت کو ترجیح دی جائے۔
دنیا کی تقریباً 90 فیصد تجارت ان بحری راستوں سے گزرتی ہے۔ اس لیے سکیورٹی کے چیلنجز عالمی سطح پر اہمیت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب جدید ٹیکنالوجی اور وسائل بروئے کار لا کر ان خطرات کا مقابلہ کر رہا ہے۔
سعودی عرب بحر احمر کے کنارے واقع ہے جو عالمی سطح پر ایک اہم بحری گذر گاہ ہے۔ اس لیے ملک نے بحری شعبے اور اس کی اسٹریٹجک سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی ہے۔
ریاض بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہے جو تجارتی جہازوں کی حفاظت، آزادانہ بحری نقل و حمل اور عالمی تجارت کے تحفظ کے لیے کام کرتا ہے، تاکہ شرکاء کے مفادات اور بحری سکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
-
سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو پوری مملکت میں عام تعطیل کا ...
بين الاقوامى -
برطانیہ کے معروف سکول کا سعودی عرب میں کاروباری شراکت کی بنیاد پر کیمپس بنانے کا فیصلہ
برطانیہ کے ایک نمایاں اہمیت رکھنے والے سکول نے سعودی عرب کے ایجوکیشنل انویسٹمنٹ ...
بين الاقوامى -
سعودی وزیر خارجہ کے نام عراقی ہم منصب کا خط، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر زور
عراق کے وزیر خارجہ محمد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایک خط ...
مشرق وسطی