سعودی وزیر خارجہ کے نام عراقی ہم منصب کا خط، دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے وزیر خارجہ محمد حسین نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کو ایک خط لکھا ہے جو انہیں بدھ کے روز موصول ہوا۔ خط میں دو طرفہ حمایت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے۔

یہ خط سعودی عرب میں عراقی سفیر صفیہ طالب السہیل نے پیش کیا۔ مملکت کے نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور عبدالرحمن الرئیسی نے ایک میٹنگ میں سفیر سے یہ خط موصول کیا۔

دونوں اعلیٰ سفارتکاروں نے اس موقع پر سعودی عرب اور عراق کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم خط کے تفصیلی مندرجات کے بارے میں ابھی کوئی چیز سامنے نہیں آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں