امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہو چکے ملکوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر ان ملکوں نے ایسا کیا تو اس سے مسائل میں اضافہ ہو جائے گا۔ وزیر خارجہ نے یہ بات جمعرات کے روز کہی ہے۔
ان کا کہنا تھا ہم نے ان تمام لوگوں سے کہہ دیا ہے کہ اگر تم لوگوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا تو یہ سب جعلسازی ہو گی۔ اس کی حیثیت بالکل حقیقی پیش رفت نہیں ہو گی۔
امریکی وزیرخارجہ نے ایکوڈورین صدر ڈینیئل نوبا اور وزیر خارجہ سے انہیں یہ بھی کہہ دیا ہے کہ اگر تم لوگوں نے فلسطین کو تسلیم کیا تو تم نئے مسائل پیدا کرو گے۔
ان کا کہنا تھا فلسطین کو تسلیم کرنے سے ایک ردعمل آئے گا۔ اس سے جنگ بندی کرانا مشکل ہو جائے گا اور یہ اس طرح کی کارروائیوں کو بھی متحرک کر سکتا ہے جو آپ نے دیکھ رکھی ہیں، کم از کم ان کارروائیوں کی کوششیں ضرور شروع ہو جائیں گی۔
مارکو روبیو نے مزید کہا ہم مغربی کنارے کے اسرائیل سے الحاق کی جاری بحث کے بارے میں رائے نہیں دیں گے لیکن یہ ضرور کہہیں گے کہ یہ حتمی نہیں ہے۔