غزہ کے لیے اسرائیل کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش میں فلسطینی حامی کارکنان کے امدادی کشتیوں پر مشتمل قافلے کی تونس سے روانگی ملتوی کر دی گئی ہے، منتظمین نے ہفتے کے روز کہا۔
اتوار کو اس کی روانگی طے شدہ تھی لیکن منتظمین نے کہا کہ انھوں نے اب بدھ، 10 ستمبر کو تونس سے روانگی کا وقت دوبارہ مقرر کیا ہے۔ قافلے کو "انتظامیہ کے دائرۂ اختیار سے باہر تکنیکی اور لاجسٹک وجوہات" کی بنا پر ملتوی کیا گیا۔
مغرب صمود فلوٹیلا خراب موسم کے باعث پہلے ہی تاخیر کا شکار تھا۔ اسے عالمی صمود فلوٹیلا کی کشتیوں میں شامل ہونا تھا جو سپین اور اٹلی سے پہلے ہی روانہ ہو چکی ہیں۔