دنیا بھر میں مکمل چاند گرہن کا نظارہ، لوگوں کی دلچسپی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دنیا بھر میں ”بلڈ مون“ کے نام سے معروف نادر فلکیاتی مظاہرہ دیکھا گیا۔ اس چاند گرہن نے بڑے پیمانے پر لوگوں کی توجہ کی۔ یہ ایشیا میں واضح طور پر دیکھا گیا اور یورپ اور افریقہ میں ہلکے انداز میں نظر آیا۔

دبئی، قاہرہ، دوحہ، القدس اور دیگر یورپی و ایشیائی شہروں میں فلکیات کے شوقین اور عام شہریوں نے اس فلکیاتی مظاہرے کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

متحدہ عرب امارات میں واقع انٹرنیشنل ایسٹرونومیکل سینٹر نے اس وقت مکمل گرہن کے اختتام کا اعلان کیا جب چاند کا کنارہ سایہ سے باہر آیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جزوی گرہن تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ انہوں نے ابوظبی کے صحرا میں واقع الخاتم فلکیاتی رصدگاہ سے لی گئی ایک تصویر بھی شائع کی۔

2026 میں بڑا سورج گرہن

یاد رہے کہ یہ رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن ہے جو مارچ میں بھی دیکھا گیا تھا۔ یہ 12 اگست 2026 کو متوقع بڑے سورج گرہن کی تمہید بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں