خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سعودی عرب نے شام کو 16.5 لاکھ بیرل خام تیل کی امداد پیش کی ہے۔ یہ امداد سعودی ترقیاتی فنڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
اس سلسلے میں جمعرات کو دونوں ملکوں کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان بن عبدالرحمن المرشد اور شام کے وزیرِ توانائی انجینئر محمد البشیر نے اس پر دستخط کیے۔ اس موقع پر شام میں سعودی سفیر ڈاکٹر فیصل المجفل اور وزارتِ توانائی کے عہدے دار انجینئر ماجد العتیبی بھی موجود تھے۔
یہ امداد شام کی ریفائنریوں کے آپریشن میں بہتری، اقتصادی استحکام اور معیشت کی بحالی میں مدد دے گی، تاکہ اہم شعبوں کی ترقی اور پائے دار ترقی کے عالمی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ سعودی خبر رساں ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق اس اقدام کا مقصد برادر شامی عوام کی زندگی بہتر بنانا اور دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
السعودية توقع مع سوريا اتفاقية لتوفير مليون و650 ألف برميل نفط خام وموفد العربية عبد الرحمن العصيمي يكشف التفاصيل #قناة_العربية pic.twitter.com/HiYiFkvca6
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) September 11, 2025
سعودی فنڈ کے سربراہ سلطان المرشد نے "العربیہ" سے گفتگو میں کہا کہ شام کو خام تیل فراہم کرنا دراصل معیشت کی معاونت اور شامی عوام کی مدد کا تسلسل ہے۔
شام کے وزیرِ توانائی محمد البشیر نے "العربیہ" کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے دیا گیا خام تیل بانیاس ریفائنری کو بھیجا جائے گا، جس سے شام کی معیشت کو سہارا ملے گا۔ انھوں نے مزید کہا "ہم سعودی عرب کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ایک 16.5 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کیا۔"
العربیہ کے نمائندے کے مطابق یہ تیل بانیاس ریفائنری میں مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہو گا، جن میں گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی اور ریفائنری کے تسلسل کو یقینی بنانا شامل ہے۔
توقيع مذكرة تفاهم لاتفاقية بين صندوق التنمية السعودي ووزارة الطاقة السورية لتوفير أكثر من مليون و650 ألف برميل نفط خام لتشغيل مصفاة بانياس في الساحل السوري لضمان استدامة العمل في المصفاة وتوزيع المحروقات في سوريا
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) September 11, 2025
عبر:
@AHAlosaimi pic.twitter.com/ByjTMnI9oe
واضح رہے کہ گزشتہ اگست میں سعودی عرب نے دمشق انٹرنیشنل فیئر کے موقع پر شام کی وزارتِ توانائی اور مختلف سعودی کمپنیوں کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک معاہدہ اور چھ یادداشتیں دستخط کی تھیں۔
ان معاہدوں میں توانائی کے مختلف منصوبے شامل ہیں جن میں سعودی کمپنی "ایکوا پاور" کا شام کے ساتھ تعاون بھی شامل ہے۔ کمپنی نے شمسی توانائی اور بیٹری اسٹوریج کے منصوبوں کے لیے ایک ہزار میگاواٹ تک اور ہوائی توانائی کے منصوبوں کے لیے 1500 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی تیاری کے لیے مطالعاتی معاہدہ کیا ہے۔
-
ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے کے درمیان تعاون معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے خیر مقدم
سعودی عرب نے بدھ کے روز ایران اور بین الاقوامی جوہری ادارے 'آئی اے ای اے' کے ...
مشرق وسطی -
قطر کی سلامتی واستحکام کے لیے ہماری تمام تر صلاحیتیں وقف ہیں: سعودی وزیرِ داخلہ
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے واضح کیا کہ ان کا ملک دوحہ کے ساتھ مکمل طور پر ...
بين الاقوامى -
لبنان سے 60 لاکھ منشیات کی گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سمگلنگ میں ملوث افراد کو بیروت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے تقریباً 80 ...
ایڈیٹر کی پسند