قطر کی سلامتی واستحکام کے لیے ہماری تمام تر صلاحیتیں وقف ہیں: سعودی وزیرِ داخلہ

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے واضح کیا کہ ان کا ملک دوحہ کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی میں کھڑا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے وزیرِ داخلہ، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے کہاہے کہ سعودی قیادت نے قطر کی سلامتی و استحکام اور اس کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مملکت قطر کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور مکمل تعاون کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے قطر کے وزیرِ داخلہ اور داخلی سلامتی فورس کے سربراہ، شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران یہ بات کہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے قطری ہم منصب سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں داخلی سلامتی فورس کے ایک اہلکار کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

قطری وزیرِ داخلہ نے اپنی طرف سے اپنے سعودی ہم منصب کے مخلص برادرانہ جذبات اور مملکت کے ثابت قدم مؤقف کو سراہا، اور اس بات کی تصدیق کی ہےکہ قطر کو سعودی عرب کے ساتھ قائم مستحکم برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں