یوٹیوب کے خلاف ٹرمپ کا مقدمہ دوطرفہ تصفیہ پر منتج ، ٹرمپ کو 22 ملین ڈالر ملیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مشہور زمانہ سوشل میڈیا ایپ یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مقدمہ کے سلسلے میں معمول کی عدالتی کارروائی سے ماوار تصفیے کے نتیجے میں 22 ملین ڈالر کی خطیر رقم کی ادائیگی پر اتفاق کر لیا ہے۔
یو ٹیوب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ 6 جنوری 2021 کو اس وقت معطل کر دیا تھا جب ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے واشنگٹن کے کیپیٹل ہل پر مبینہ حملہ کر دیا تھا۔ لیکن اب پیر کےروز عدالتی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فریقین میں سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن ویڈیو پلیٹ فارم جو کہ گوگل کا ایک ذیلی ادارہ ہے نے اپنے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دائر کردہ مقدمے میں یہ قبول کر لیا ہے کہ وہ اب صدر ٹرمپ کو بائیس ملین ڈالر کی بھاری ادائیگی کرے گا۔

کیونکہ اس ادارے نے 2021 میں صدارتی انتخابی نتائج کے پس منظر میں کیے گیے احتجاج کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا۔ اس اکاؤنٹ معطلی کے خلاف صدر ٹرمپ نے جولائی 2021 میں عدالت سے یوٹیوب کے خلاف رجوع کیا تھا۔

یوٹیوب نے دعوی کیا تھا کہ ٹرمپ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مزید اشتعال کو ہوا دے سکتے ہیں۔

یہ تصفیہ اب وائٹ ہاؤس میں تعمیراتی منصوبے کے حق میں جائے گا۔ جو غیر منافع بخش بنیادوں پر جاری ہے۔

یاد رہے کیپیٹل ہل مظاہرے کے دوران ٹرمپ کے 140 حامی پولیس کے ساتھ تصادم میں زخمی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں