اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی ’توہین‘ ہو گی: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

صدر ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی "توہین" ہو گی۔

ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو۔ یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔"

ٹرمپ نے کہا، اگر حماس نے غزہ امن معاہدے کو قبول نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ اس معاہدے میں گروپ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

"ہمیں ایک دستخط کی ضرورت ہے جو ہمارے پاس ہے اور اس ایک دستخط سے قیامت برپا ہو جائے گی اگر انہوں (حماس) نے دستخط نہیں کیے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی بھلائی کے لیے دستخط کر دیں گے اور یہ واقعی زبردست ہو گا،" انہوں نے کہا۔

ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا، "روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یہ تنازعہ حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں