مصر کے شرم الشیخ کے قریب گاڑی کا حادثہ، تین قطری اہلکار ہلاک: قطری سفارت خانہ

سڑک کے ایک موڑ پر ان کی گاڑی الٹ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصر میں قطری سفارت خانے نے اتوار کے روز ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ قطر کے اعلیٰ سرکاری ادارے امیری دیوان کے تین ملازمین مصر میں بحیرۂ احمر کے تفریحی شہر شرم الشیخ کے قریب گاڑی کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

سفارت خانے نے کہا کہ دیگر دو افراد زخمی ہیں اور ان کا شہر کے ہسپتال میں ضروری طبی علاج جاری ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز بعد میں زخمیوں اور ہلاک شدگان کی میتوں کو دوحہ واپس بھیج دیا جائے گا۔

قبل ازیں دو سکیورٹی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ قطری سفارت کاروں کو لے جانے والی ایک گاڑی شہر سے 50 کلومیٹر (31 میل) کے فاصلے پر سڑک کے ایک موڑ پر الٹ گئی۔

اس ہفتے کے شروع میں شرم الشیخ میں قطر، ترکیہ اور مصر کے حکام بالواسطہ مذاکرات میں شریک ہوئے جن کے نتیجے میں اسرائیل اور حماس صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر متفق ہو گئے۔ یہ حادثہ اس پیش رفت کے چند دن بعد پیش آیا۔

مصری شہر پیر کو ایک عالمی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والا ہے جس کا مقصد معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں