جب ٹرمپ اطالوی وزیراعظم کی خوب صورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے!

اجتماعی تصویر میں شامل تقریباً 30 رہنماؤں میں میلونی واحد خاتون تھیں.

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ میں غزہ سے متعلق منعقدہ سربراہی اجلاس کے دوران اٹلی کی وزیرِاعظم جورجیا میلونی کی خوب صورتی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی جانب غزل گو انداز میں گفتگو کی۔ میلونی اس اجلاس میں شریک ہونے والی واحد خاتون رہنما تھیں۔

ٹرمپ (79 سالہ) جو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ہمراہ پیر کے روز اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انھوں نے اپنی تقریر کے دوران کہا "مجھے شاید یہ کہنا نہیں چاہیے، کیونکہ عام طور پر اگر آپ ایسا کہیں تو آپ کا کیریئر ختم ہو جاتا ہے، لیکن وہ بہت خوب صورت خاتون ہیں۔"

صدر ٹرمپ نے میلونی کی جانب دیکھتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا "میں خطرہ مول لے رہا ہوں... وہ کہاں ہیں؟ کیا آپ کو ناگوار لگے گا اگر میں کہوں کہ آپ خوب صورت ہیں؟ کیونکہ یہ بات سچ ہے۔"

امریکی صدر نے مزید کہا "وہ اٹلی میں بہت محترم ہیں اور ایک نہایت کامیاب سیاست دان ہیں۔"

اس موقع پر میلونی نے جو ٹرمپ کے بالکل پیچھے کھڑی تھیں، محض مسکرا کر جواب دیا۔

اجلاس کی اجتماعی تصویر میں جس میں دنیا بھر کے تقریباً تیس رہنما شریک تھے، میلونی واحد خاتون نظر آئیں۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ٹرمپ کو خواتین سے متعلق بیانات پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

گزشتہ ماہ نیویارک کی ایک اپیل عدالت نے ایک فیصلے کی توثیق کی تھی جس کے تحت ٹرمپ کو امریکی مصنفہ ای۔ جین کیرول کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ مقدمہ کیرول پر جنسی حملے کے الزام سے جڑا ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں