غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد ٹرمپ کی یوکرین کے لیے امن خواہش کا روسی خیر مقدم
کریملن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کے بعد اس خواہش کا خیر مقدم کیا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ بندی کے لیے بھی خواہاں ہیں اور امن لانا چاہتے ہیں۔
اس سلسلے میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا روس نے ہمیشہ اپنے آپ کو بات چیت کے لیے تیار رکھا ہے اور اپنے دروازے بات چیت کے لیے کھلے رکھے ہیں۔ امید ہے کہ امریکہ یوکرین پر اپنا اثر و رسوخ بروئے کار لاتے ہوئے ایک امن معاہدے کے لیے کوشش کرے گا۔