شاہ چارلس سوم نے شہزادہ اینڈریو سے بقیہ شاہی خطابات اور ان کی رہائش گاہ کا حق واپس لے لیا

شہزادہ اینڈریو آئندہ "اینڈریو مونٹ بیٹن وِنڈسر" کے نام سے جانے جائیں گے اور اب وہ شہزادے کے خطاب کے حامل نہیں ہوں گے.

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے باقی تمام شاہی خطابات واپس لینے اور انھیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو مستقبل میں "اینڈریو مونٹ بیٹن وِنڈزر" کے نام سے پکارا جائے گا اور وہ شہزادے کا لقب مزید استعمال نہیں کریں گے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شہزادہ اینڈریو کے مجرم جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین سے تعلقات دوبارہ خبروں کی زینت بنے۔

حال ہی میں ان تعلقات اور ایپسٹین کی متاثرہ خاتون ورجینیا رابرٹس جوفرے کے الزامات کے بعد شاہی خاندان پر دباؤ بڑھ گیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو کو ان کی رہائش گاہ روئل لاج سے نکال دیا جائے۔ اس سے قبل وہ اس ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس کر چکے ہیں۔

تاہم بادشاہ نے اس معاملے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہیں شہزادے کے خطاب سے بھی محروم کر دیا۔ یہ خطاب انھیں ملکہ الزبتھ دوم کے بیٹے کی حیثیت سے پیدائش پر ملا تھا۔

شاہی محل کے مطابق "یہ تادیبی اقدام نا گزیر تھا، اگرچہ شہزادہ اینڈریو بدستور اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ بادشاہ اور ملکہ دونوں اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ان کے دل اور گہری ہمدردیاں ہمیشہ ظلم و زیادتی کے تمام متاثرین اور بچ جانے والوں کے ساتھ رہی ہیں اور رہیں گی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں