کافی یا چائے، آپ کی صحت کے لیے کون سا بہتر انتخاب ہے؟
کافی اور چائے دنیا میں سب سے زیادہ پئے جانے والے مشروبات میں شمار ہوتے ہیں۔
نہ صرف اپنے منفرد ذائقے بلکہ کینسر، ذیابیطس جیسے دائمی امراض کے علاج کے لیے درکار اہم عناصر بھی ان میں موجود ہوتے ہیں جو ان مہلک بیماریوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کی صحت کے لیے کون سا مشروب بہتر انتخاب ہے؟
مشترکہ فوائد
متعدد تحقیقات کے مطابق کافی یا چائے کا معتدل اور باقاعدہ استعمال زندگی کو طول دے سکتا ہے اور جلد موت کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
Health نامی سائنسی جریدے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مشروبات میں اینٹی آکسیڈنٹس اور پودوں سے حاصل ہونے والے مرکبات موجود ہیں، جو سوزش سے لڑنے، مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے اور دل و دماغ کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
سال 2023 میں شائع ایک تحقیق میں بیان کیا گیا ہے کہ وہ لوگ جو روزانہ دو کپ کافی اور دو کپ چائے پیتے تھے، انہیں کینسر سے موت کا خطرہ 21 فیصد کم تھا۔
وہ افراد جنہوں نے روزانہ تین کپ چائے اور چار کپ کافی پی، ان میں موت کے خطرے میں 24 فیصد کمی دیکھی گئی۔
کافی … فوری توانائی اور جگر کی حفاظت
ایک کپ کافی میں تقریباً 92 ملی گرام کافیین موجود ہوتی ہے، جو تقریباً چائے میں موجود کافیین کا دوگنا ہے، اس لیے کافی توجہ مرکوز کرنے، کھیلوں کی کارکردگی بڑھانے، ردعمل کو تیز کرنے اور توانائی دینے میں زیادہ مؤثر ہے۔
تحقیقات کے مطابق کافی جگر کی بیماریوں جیسے سروسس اور جگر کی چربی جمع ہونا سے بھی بچاؤ کرتی ہے، بلکہ کینسر آف لیور کا خطرہ تقریباً 30 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔
چائے: ذہنی وضاحت اور نفسیاتی صحت
چائے خاص طور پر سبز چائے میں L-Theanine پایا جاتا ہے، جو ایک امینو ایسڈ ہے اور تناؤ اور اضطراب کم کرنے اور مزاج بہتر بنانے کی خصوصیت رکھتا ہے۔
ایک حالیہ طبی جائزے سے پتہ چلا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں، انہیں ڈپریشن (افسردگی) کے خطرہ میں 34 فیصد کمی دیکھنے کو ملی۔
اس کے علاوہ سبز چائے خراب کولیسٹرول (LDL) کم کرنے میں مددگار ہے، جو دل اور شریانوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
احتیاط برتیں
اگرچہ کافی اور چائے کے فوائد ہیں، لیکن زیادہ کافیین لینے سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، جیسے: اضطراب اور بےچینی، دل کی دھڑکن تیز ہونا، بلڈ پریشر میں اضافہ، سر درد یا بے خوابی اور حمل کے دوران پیچیدگیاں شامل ہیں۔
اسی لیے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ روزانہ کافیین کی مقدار بالغ افراد کے لیے 400 ملی گرام سے زیادہ نہ ہو (جو تقریباً 4 کپ کافی یا 8 کپ سیاہ چائے کے برابر ہے) جبکہ حاملہ خواتین کے لیے صرف 200 ملی گرام کافیین تجویز کی جاتی ہے۔
توازن ہے راز
جہاں کافی فوری توانائی فراہم کرتی ہے اور جگر کی صحت کو سہارا دیتی ہے،وہیں چائے ذہنی سکون اور دل کی حفاظت مہیا کرتی ہے۔
سب سے بہتر انتخاب؟سادگی سے کہا جائے تو دونوں کا معتدل استعمال ہی بہترین ہے۔کافی اور چائے اکٹھے ایک مثالی امتزاج بنا سکتے ہیں، جو بہتر صحت اور لمبی زندگی کے لیے مفید ہے۔
-
سبز چائے کے ساتھ وٹامن B جیسے سپلیمنٹس کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے
سبز چائے میں پولی فینولز (Polyphenols) کی ایک خاص قسم کٹیچنز (Catechins) وافر ...
ایڈیٹر کی پسند -
رات دو سے تین کے درمیان اچانک آنکھ کھلنا خطرے کی علامت! ڈاکٹر سے رجوع کریں
کورٹیسول (Cortisol) کی سطح میں اچانک اضافہ نیند میں خلل کا باعث بنتا ہے
بين الاقوامى -
دل کے دورے اور فالج سے پہلے ظاہر ہونے والی خاموش مگر خطرناک نشانیاں
ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں ان علامات اور ابتدائی نشانیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو ...
ایڈیٹر کی پسند