5 لاکھ سے زائد شامی پناہ گزین واپس جا چکے ہیں : ترکیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اب تک تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار شامی پناہ گزین ترکیہ سے واپس اپنے وطن جا چکے ہیں۔ یہ بات ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ہفتہ کے روز بتائی ہے۔

وزیر داخلہ کے مطابق تقریباً 24 لاکھ شامی پناہ گزین ابھی ترکیہ میں ہیں۔ جبکہ شام کی خانہ جنگی کے دوران 35 لاکھ شامیوں کو شام سے نقل مکانی کے بعد ترکیہ میں پناہ دی گئی تھی جو کئی سال سے یہاں موجود ہیں۔

ایک روز قبل جمعہ کے دن اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے نے کہا تھا کہ اب تک 16 لاکھ شامی پناہ گزین مختلف ملکوں سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

8 دسمبر 2024 جب سے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹا گیا ہے اور اس کی جگہ احمد الشرع نے اقتدار سنبھالا ہے ملک کے اندر بے گھر ہونے والے 19 لاکھ شامی شہری بھی واپس اپنے گھروں اور علاقوں کی طرف جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق ابھی 70 لاکھ شامی شہری ملک کے اندر بے گھری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ جبکہ 45 لاکھ شامی پناہ گزین مختلف ملکوں میں دربدر ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں