بیجنگ نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ گذشتہ ہفتے شی-ٹرمپ ملاقات کے بعد امریکی درآمدات بشمول زرعی اجناس پر جوابی محصولات معطل کر دیئے جائیں گے لیکن امریکی سویابین کی درآمدات کو ہنوز 13 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہو گا۔
ریاستی کونسل کے ٹیرف کمیشن نے اعلان کیا کہ وہ 10 نومبر سے بعض امریکی زرعی اشیاء پر عائد 15 فیصد تک کی ڈیوٹی ہٹا دے گا جبکہ صدر ٹرمپ کے "لبریشن ڈے" محصولات کے جواب میں متعارف کروایا گیا 10 فیصد ٹیرف برقرار رہے گا۔
بحرالکاہل کے دونوں اطراف کے سرمایہ کاروں نے اس وقت اطمینان کی سانس لی جب ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں چینی رہنما شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات سے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کا ٹیرف کا مسئلہ حل کرنے کے مقصد سے مذاکرات ترک کر دینے کا خدشہ کم ہو گیا۔ ٹیرف سے عالمی سطح پر فراہمی کا سلسلہ متأثر ہوا ہے۔
اگرچہ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس نے ملاقات کے بارے میں اپنا مؤقف جلد ہی ظاہر کر دیا لیکن چینی فریق نے فوری طور پر اس بات کا تفصیلی خلاصہ فراہم نہیں کیا کہ اس نے کن باتوں پر اتفاق کیا تھا۔
بیجنگ میں قائم ٹریویم چائنا کے ڈائریکٹر ایون راجرز پے نے کہا، "عمومی لحاظ سے یہ ایک بڑی علامت ہے کہ فریقین معاہدے کو عملی جامہ پہنانے میں تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ متفق ہیں اور یہ کہ معاہدہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔"
تیرہ فیصد ٹیرف کے بارے میں تاجروں کا خیال ہے کہ اس سے تجارتی خریداروں کے لیے برازیلی متبادل کے مقابلے میں امریکی ترسیل بدستور مہنگی ہیں۔
ایک بین الاقوامی تجارتی کمپنی کے تاجر نے کہا، "ہمیں اس تبدیلی کے ساتھ امریکی مارکیٹ میں واپسی کے لیے چین کے کسی مطالبے کی توقع نہیں۔ برازیل امریکہ سے ارزاں ہے حتیٰ کہ غیر چینی خریدار بھی برازیلی مالِ تجارت لے رہے ہیں۔"
شی-ٹرمپ ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے کہا کہ چین 2025 کے آخری دو مہینوں میں کم از کم 12 ملین میٹرک ٹن اور اگلے تین میں سے ہر سال کم از کم 25 ملین ٹن امریکی سویابین خریدے گا۔
بیجنگ نے تاحال ان اعداد و شمار کی تصدیق نہیں کی ہے اور تاجر وسیع پیمانے پر خریداری کے آثار کے لیے اس صورتِ حال پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔
کم قیمت برازیلی پھلیاں
جیسا کہ دنیا میں سویا بین کے سب سے بڑے درآمد کنندہ کو امریکی فروخت کے دوبارہ شروع ہونے کی توقعات پر جنوبی امریکہ کی قیمتوں میں کمی آ گئی تو
چینی درآمد کنندگان نے حال ہی میں سستے برازیلی سویابین کے 20 کارگو خرید لیے۔
شی-ٹرمپ ملاقات سے پہلے COFCO نے اس سال کی امریکی فصل سے چین کی پہلی خریداری کی جو تجزیہ کاروں کی نظر میں جذبہ خیر سگالی تھا۔
کسٹمز کے اعداد و شمار کی رو سے چین نے 2024 میں امریکہ سے اپنی سویابین کا تقریباً 20 فیصد خریدا جو 2016 کے 41 فیصد کی نسبت کم تھا۔ یہ ٹرمپ کی پہلی مدتِ صدارت سے ایک سال قبل تھا۔
اس سال چین نے زیادہ محصولات کے باعث موسمِ خزاں کی امریکی فصلوں کو بہت حد تک روک دیا ہے جس سے امریکی کسانوں کو برآمدات میں اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
چین کی کابینہ نے کہا کہ وہ 24 فیصد اضافی محصولات کو بھی ایک سال کے لیے معطل کر دے گی جو اپریل میں امریکی اشیاء پر عائد کیے گئے تھے۔
-
فاکس نیوز کی سابق میزبان یونان میں امریکی سفیر مقرر
کیلیفورنیا کی سابق پراسیکیوٹر اور صدر ٹرمپ کی دیرینہ اتحادی کمبرلی گوئلفاؤلی ...
بين الاقوامى -
امریکی ہوائی اڈے پر بم کی افواہ کے باعث پروازیں معطل
یہ افواہ یونائیٹڈ ایئر لائنزکی ایک پرواز کو نشانہ بنانے کی تھی، جو امریکی ریاست ...
بين الاقوامى -
امریکی ایلچی کی جانب سے لبنان کو "مختصر" مہلت ... اسرائیل نئی جنگ کی تیاری میں
نیتن یاہو حکومت کا حزب اللہ کے دوبارہ مسلح ہونے کے معاملے پر غور
مشرق وسطی