فاکس نیوز کی سابق میزبان یونان میں امریکی سفیر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

کیلیفورنیا کی سابق پراسیکیوٹر اور صدر ٹرمپ کی دیرینہ اتحادی کمبرلی گوئلفاؤلی امریکہ کی یونان میں پہلی خاتون سفیر بن گئی ہیں۔ انہوں نے باضابطہ طور پر منگل کے روز اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

وہ فاکس نیوز میں ایک پروگرام کی میزبانی بھی کر تی رہی ہیں۔ اب انہیں یونان میں پہلی خاتون سفیر بننے کا اعزاز ملا ہے۔

56 سالہ نئی خاتون سفیر کی ایک زمانے میں ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر کے ساتھ منگنی بھی ہوئی تھی اور انہوں نے 29 ستمبر کو سفارتی عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

ان کے سفیر بننے کے بعد امریکہ مشرقی یورپ کو یونان کی بندرگاہ کے راستے 'ایل این جی' کی فروخت کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ اور وزیر داخلہ ڈاؤگ برگم اسی ہفتے یونان پہنچیں گے۔ تاکہ 'ایل این جی' کے سلسلے میں بات چیت کر سکیں۔ یہ 'ایل این جی' جنگ زدہ یوکرین تک ایک پائپ لائن کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

اس سلسلے میں نئی امریکی سفیر اور دونوں امریکی سفیروں کی یونانی وزیر اعظم کریآکوسمٹسوٹاکس اور ان کے وزراء کے ساتھ ملاقات بھی طے ہو چکی ہے۔

یاد رہے امریکہ اور یونان کے درمیان 2018 سے مضبوط فوجی تعلقات قائم ہیں۔ ان تعلقات کے نتیجے میں امریکہ کو یونانی فوجی اڈوں تک رسائی مل رہی ہے۔ امریکی کنٹریکٹرز یونانی فوج کی جدید تر ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کے پروگراموں پر کام کر رہے ہیں۔

امریکی سفیر نے خیر مقدمی تقریب میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے امید ہے کہ میں امریکہ اور یونان دونوں کو مایوس نہیں کروں گی۔ ان کے اعزاز میں خیر مقدمی تقریب میں یونان کی موسیقی اور رقص کا اہتمام کیا گیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے اپنی سفارتی دستاویزات یونانی سربراہ کو پیش کیے۔ اسی روز کینیڈا اور ناروے کے سفیروں نے بھی اپنی سفارتی دستاویزات پیش کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں