ممدانی کے میئر بننے پر بھارت میں بھی خوشیاں اور مبارکبادیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارت میں بھی ظہران ممدانی کی بطور میئر نیو یارک فتح کا جشن منایا گیا۔ یہ خوشی سوشل میڈیا کو چمکاتی رہی۔ اس خوشی کے اظہار کے لیے بھاتتیوں نے سوشل میڈیا پر رنگ برنگے ایموجیز لگائے اور رنگا رنگ پوسٹیں لگائیں۔

ان شادمانی کا اظہار کرنے والے بھارتی شہریوں نے ممدانی کے بھارتی والدین کو مبارک باد دی۔ کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی تقریر کا حوالہ دیا اور خوشی کے موقع کو بالی ووڈ بنا دیا۔ اپنے پیغامات کے ذریعے بھارتیوں نے کہا ہمیں اس پر فخر ہے کہ اس نے ایک بڑا کام کیا۔

ظہران ممدانی کے ماموں نے ط'اے پی' سے بات کرتے ہوئے کہا دوستوں اور خاندان والوں کی طرف سے جشن منانے کی بہت زیادہ درخواستیں ہیں۔ ہم جلد اس سلسلے میں تقریب کا انعقاد کریں گے۔ ہمیں اس تقریب میں ممدانی کی شرکت پر زیادہ خوشی ہو گی۔

یاد رہے 34 سالہ میئر نیو یارک ظہران ممدانی یوگنڈا میں پیدا ہونے تھے۔ وہ پچھلی ایک صدی کے دوران کے کم عمرترین میئر بنے ہیں۔ نیز وہ پہلے مسلمان میئر بنے ہیں۔ ممدانی اپنے منصب کا چارج یکم جنوری کو لیں گے۔

منگل کے آخر میں ایک پُرجوش فتح ریلی سے خطاب میں ممدانی نے کہا تاریخ میں شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ جب لوگ پرانے سے نئے دور کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔ اس طرح ایک دور ختم ہوتا ہے اور اس کی جگہ دوسرا دور لے لیتا ہے۔ پھر طویل عرصے سے دبی ہوئی آواز روح تک اتر جاتی ہے۔

اس موقع پر ظہران ممدانی کے والدین، اور اہلیہ بھی موجود تھیں۔
ممدانی کی والدہ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم ساز ہیں۔ جن کے کریڈٹ پر کئی نمایاں بھارتی فلمیں ہیں۔ ظہران ممدانی کے لیے بھارتیوں نے دل کےایموجی بھی بنائے۔

تاہم بھارتی سرکار نے سرکاری طور ممدانی کو مبارک باد نہیں دی ہے۔ اس کی ایک وجہ ممدانی کا مسلمان ہونا ہے اور دوسرے ممدانی نے اپنی کامیابی کے بعد کی تقریر میں پنڈت نہرو کی تقریر کا حوالہ دیا ہے۔ البتہ کانگریس رہنما ششی تھرور نے ممدانی کو مبارک باد دی ہے۔

ممدانی کے والد محمود ممدانی بشریات کے ایک استاد ہیں اور وہ کولمبیا یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں