سعودی عرب میں "رماح النصر" فوجی مشق اختتام پذیر

تربیتی مشق کا مقصد فضائیہ کے عملے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی وزارت دفاع نے مشرقی سیکٹر میں ائیر وارفیئر سنٹر میں مشق ’’ رماح النصر 2-25 ‘‘ (فتح کے نیزے ) کی کامیابی سے تکمیل کرلی۔ رائل سعودی ایئر فورس کے مختلف یونٹس کے فضائی عملے، تکنیکی اور معاون عملے نے مشق میں حصہ لیا۔

یہ مشق یونٹوں کے درمیان تیاری اور آپریشنل انضمام کو بڑھانے کے لیے فضائیہ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ مشق کئی مراحل پر مشتمل تھی جس کا آغاز حصہ لینے والے طیاروں کی آمد اور تمام ہوائی عملے، تکنیکی اور معاون اہلکاروں کے لیے لیکچرز اور تعلیمی تربیت کے آغاز سے ہوتا ہے۔ اس کا مقصد شرکاء کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور فضائی آپریشن کے ماحول میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا تھا۔

اس مشق میں مختلف جنگی اور امدادی مشنز کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ روایتی اور جدید خطرات کے خلاف جنگی سرچ اور بچاؤ کی کارروائیوں کا انعقاد شامل تھا۔ اس میں کروز میزائل اور ڈرون پر مشتمل ایک جدید ترین الیکٹرانک جنگی ماحول کے اندر جدید کارروائیوں کی نقل کرنا بھی شامل تھا۔

یاد رہے اس مشق کو ایک اعلیٰ معیار کی مشق تصور کیا جاتا ہے جو فضائیہ کے اہلکاروں کی منصوبہ بندی، عمل درآمد اور مختلف قسم کے فضائی اور الیکٹرانک خطرات سے نمٹنے کے شعبوں میں صلاحیتوں کو نکھارتی ہے۔ اس مشق سے شاہی سعودی فضائیہ کی جنگی تیاری میں اضافہ ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں