"نور الرياض 2025" میں 60 سے زیادہ فن پاروں کے ساتھ سعودی دارالحکومت کا آسمان روشن

سرگرمی کے چار ایڈیشنوں نے اب تک تقریبا 90 لاکھ افراد کو متوجہ کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی دار الحکومت میں "نور الرياض 2025" کے پانچویں ایڈیشن کے انعقاد کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ سرگرمی دارالحکومت کے آسمان کو ایک زندہ دل اور روشن فن پاروں کے جال سے منور کرتی ہے، جو تخلیقی صلاحیت اور سماجی تعامل کو یکجا کرتے ہیں۔

اس بار تقریباً 60 فن پارے شہر کے تاریخی مرکز اور جدید شاہ راہوں پر بکھرے ہیں، خاص طور پر ریاض کے ٹرین راستوں کے اطراف میں۔ یہ سرگرمی 20 نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں معروف سعودی اور بین الاقوامی فن کار شرکت کریں گے۔

نور الرياض دارالحکومت کو فن پاروں کی ایک کھلی نمائش میں تبدیل کر دیتا ہے، جہاں تخلیقی روشنی کے کام شہر کی شکل و صورت کو نیا رنگ دیتے ہیں اور شہریوں اور آنے والوں کو اسے نئے زاویوں سے دیکھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

نور الرياض کی ڈائریکٹر نوف المنیف نے العربیہ چینل پر "نشرة الرابعة عبر العربية" میں بات کرتے ہوئے کہا "نور الرياض دنیا کا سب سے بڑا روشنی اور فن کا جشن ہے، جس میں انٹرایکٹو فن پارے اور ساتھ سرگرمیاں شامل ہیں جن کے ساتھ شرکاء گفتگو کر سکتے ہیں"۔

نوف المنیف کے مطابق اس پروگرام نے 2021 سے اپنے تمام ایڈیشنوں میں تقریباً 90 لاکھ زائرین اور ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچویں ایڈیشن کا لوگو "في لمح البصر" (پلک جھپکتے میں) رکھا گیا ہے جو ریاض شہر میں رونما ہونے والی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سال کے ایڈیشن میں فن کارانہ وژن میں توسیع اور پروگرام میں ہم آہنگی دیکھی جا رہی ہے، جس میں مختلف دل چسپیوں کے حامل لوگوں کے لیے تجربات پیش کیے جا رہے ہیں۔ سرگرمی میں 60 سے زائد بڑے روشنی کے فن پارے شہر کے مختلف شہری اور ثقافتی مقامات پر پھیلے ہیں، جو نہ صرف ریاض کی فطرت اور اس کی تبدیلی کو نمایاں کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر جدید عوامی فن کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم کے طور پر جشن کے مقاصد کو بھی پورا کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں