بابنوسہ میں شدید لڑائی جاری … سوڈانی فوج نے ریپڈ سپورٹ فورسز کا حملہ پسپا کر دیا

سوڈانی فوج نے الابیض شہر کے مغرب میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی 20 سے زیادہ فوجی گاڑیاں تباہ کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سوڈان میں مغربی كردفان صوبے کے شہر بابنوسہ میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی جب ریپڈ سپورٹ فورسز نے شہر میں فوج کے 22 ویں بریگیڈ کے اطراف حملے کیے۔

العربیہ/الحدث کے ذرائع کے مطابق سوڈانی فوج نے بابنوسہ میں اپنے 22 ویں بریگیڈ کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے نئے حملے کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور اپنے لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ آور فورسز کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ اس کے نتیجے میں وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئیں۔

ادھر شمالی کردفان صوبے میں بھی فوج کی جانب سے ریپڈ سپورٹ فورسز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ دو ہفتے سے جاری ہے۔ ان کارروائیوں میں توجہ الابيض شہر پر مرکوز ہے جو شمالی كردفان صوبے کا صدر مقام ہے۔ سوڈانی فوج نے الابيض شہر کے مغرب میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی 20 سے زائد فوجی گاڑیاں تباہ کیں۔ فوج کے ساتھ لڑنے والی فورسز نے بتایا کہ تمام یونٹ ہر محاذ پر مسلسل پیش رفت کر رہے ہیں۔

مغربی اور شمالی کردفان میں لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ سوڈانی فوج نے شمالی كردفان میں اپنے حملوں کو دو ہفتوں سے بڑھایا ہے، بڑی تعداد میں فوجی بھیجے اور مشرقی، مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

فوج کا مقصد اس کے ذریعے كردفان کے مشرقی علاقوں اور الابيض شہر کی حفاظت کرنا ہے، جو اس کے فوجی آپریشنوں کا مرکزی نقطہ ہے۔ اسی طرح شمالی كردفان میں کارروائیوں کے ذریعے ریپڈ سپورٹ فورسز کی ترسیل کاٹنے اور راستے کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ جنوبی اور مغربی كردفان کی طرف پیش رفت ممکن ہو سکے۔

ریپڈ سپورٹ فورسز بابنوسہ شہر میں مسلسل حملے کر رہی ہیں تا کہ فوج کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو زیر کرنے کے بعد مغربی كردفان پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ملک کے مجموعی 18 صوبوں میں سے پانچ صوبوں پر ریپڈ سپورٹ فورسز اس وقت مکمل کنٹرول رکھتی ہیں۔ ما سوا شمالی دارفور کے چند شمالی حصوں کے جو ابھی فوج کے قبضے میں ہیں۔ باقی 13 ریاستوں میں سوڈانی فوج کا کنٹرول ہے، جس میں دارالحکومت خرطوم بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں