حکام نے اتوار کو بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں جانوروں کے ہاتھوں نو افراد جن میں زیادہ تر بچے تھے، کی ہلاکت کے بعد بھارت میں جنگلاتی رینجرز نے آدم خور بھیڑیوں کا سراغ لگانے کے لیے ڈرونز تعینات کیے ہیں۔
تازہ ترین شکار ایک 10 ماہ کی بچی تھی جسے ہفتے کے روز شمالی ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں بھیڑیا اس وقت اٹھا لے گیا جب وہ اپنی ماں کے پاس سو رہی تھی۔
بچی بعد میں ایک کھیت میں مردہ پائی گئی۔
ایک دن پہلے ایک پانچ سالہ لڑکے کو اس کے گھر کے باہر سے ماں کی نظروں کے بالکل سامنے اٹھا لیا گیا تھا۔
گنے کے کھیت میں پڑا شدید زخمی اور کٹا پھٹا بچہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
حکام نے بتایا کہ یہ حملہ انہی واقعات کی طرز کا ہے جن کی اطلاعات دیہاتوں کے ایک غول میں ستمبر کے بعد سے ملی ہیں۔
پولیس، جنگلات کے حکام اور میڈیا رپورٹس کے مطابق تازہ ترین ہلاکتوں کے اضافے سے بہرائچ میں بھیڑیوں کے مشتبہ حملوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد تین ماہ میں کم از کم نو ہو گئی ہے۔
ہلاک شدگان میں ایک بزرگ جوڑا بھی شامل ہے۔
فاریسٹ آفیسر رام سنگھ یادیو نے اتوار کو اے ایف پی کو بتایا ہے کہ حکام نے علاقے میں ڈرون، کیمرہ ٹریپ اور نشانے باز تعینات کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا، "بھیڑیوں کا رویہ بدل گیا ہے۔ حال ہی میں وہ دن کے وقت متحرک نظر آتے ہیں جو عجیب بات ہے۔"
جنگلات کے دیگر اہلکاروں نے کہا ہے کہ جانور غیر معمولی طور پر بے باک لگتے ہیں۔
بہرائچ میں گذشتہ سال حملوں کی ایسی ہی لہر دیکھی گئی تھی جس میں بھیڑیوں کے ایک غول نے کم از کم نو افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔
ضلع بہرائچ کے سرسبز میدان نیپال کی سرحد سے تقریباً 50 کلومیٹر (30 میل) جنوب میں واقع ہیں جہاں ہمالیہ کا دامن گھنے جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ بھیڑیے انسانوں یا مویشیوں پر صرف آخری حربے کے طور پر حملہ کرتے ہیں جب وہ بھوکے مر رہے ہوں۔ اس وقت وہ چھوٹے ہرن جیسے کم خطرناک شکار کو ترجیح دیتے ہیں۔
بھارت کے تقریباً 3,000 بھیڑیوں کی اکثریت محفوظ علاقوں سے باہر اور اکثر لوگوں کے قریب زندہ رہتی ہے۔
ان جانوروں کو میدانی بھیڑیا بھی کہا جاتا ہے اور ان کی درجہ بندی کمزور کے طور پر کی جاتی ہے۔ یہ ہمالیائی بھیڑیے سے چھوٹے ہوتے ہیں اور انہیں دیکھ کر گیدڑ جیسی دوسری انواع کا دھوکہ ہو سکتا ہے۔
بہرائچ کے دیہاتی کہتے ہیں کہ اب وہ اپنے گھروں کے قریب منڈلاتے بھیڑیوں کے ہلاکت خیز خوف میں زندہ ہیں۔
ایک رہائشی نے کہا، "ہمارے بچے گھر کے اندر بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ حملے بند ہو جائیں۔"
-
روس کے صدر پوتن چار اور پانچ دسمبر کو بھارت کا دورہ کریں گے: کریملن
کریملن اور بھارت کی وزارتِ خارجہ نے جمعہ کو کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن ...
بين الاقوامى -
بھارت کو سال کے آخر تک امریکہ سے تجارتی معاہدے کی توقع ہے: سینئر عہدیدار
نئی دہلی کے تجارتی سکریٹری نے جمعہ کو کہا ہے کہ بھارت کو اس سال کے اختتام سے پہلے ...
بين الاقوامى -
بھارتی معیشت کی توقع سے بڑھ کر 8.2 فیصد کی چھلانگ، ٹرمپ ٹیرف سے منفی اثر پڑنے کا خطرہ
بھارت بڑی معیشتوں میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے، اصلاحات آگے بڑھاتے رہیں ...
بين الاقوامى