بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی 'انڈی گو' کے تمام آپریشنز بحال ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

بھارتی فضائی کمپنی 'انڈی گو' نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ اس کے آپریشنز میں آنے والا حالیہ تعطل مکمل طور پر ختم ہوگیا اور کئی ہزار پروازوں کی معطلی کے بعد ازسر نو پروازیں شروع کر دی گئی ہیں۔

'انڈی گو' کے فضائی آپریشن میں یہ تعطل پائلٹوں کے لیے نئی ریسٹ پالیسی کی وجہ سے شروع ہوا تھا۔ تاہم اب منگل کے روز جاری کردہ بیان میں فضائی کمپنی نے اطلاع دی ہے کہ اب ہماری تمام پروازیں اپنے وقت پر آنا جانا شروع ہوگئی ہیں۔

اس سلسلے میں منگل کے روز 1800 پروازیں اپنی منازل کی طرف روانہ ہوئیں۔ جبکہ آج بدھ کے روز 1900 پروازیں اپنے آپریشنز مکمل کریں گی۔

البتہ بھارت کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ 'انڈی گو' اپنی پروازوں میں 5 فیصد کمی کرے۔ جب تک کہ 'انڈی گو' اپنے شیڈول کے مطابق اپنی مستعدی کو ثابت نہ کر سکے۔

فضائی کمپنی سے متعلق پائلٹوں کے آرام کے دورانیے میں تبدیلی کے قوانین پچھلے ماہ سے نافذ العمل کیے گئے تھے۔ تاکہ فضائی کمپنی کے انڈر ریسٹ پائلٹ حادثات کا ذریعہ نہ بنیں اور مسافروں کی جان و مال محفوظ رہے۔

انڈیا کے سول ایوی ایشن کے وزیر رام موہن نائیڈو نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ پروازوں سے متعلق ڈیوٹی چارٹس کے قواعد زیر عمل نہیں رہے۔ انہوں نے منگل کے روز پارلیمان کو بتایا کہ ایک جامع تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ فضائی پروازوں میں اتنا بڑا تعطل کیوں آیا تھا۔

وزیر سول ایوی ایشن نے کہا مسافروں کا پروازوں کے دوران تحفظ ہماری ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

یاد رہے بھارت دنیا کے سول ایوی ایشن کے حوالے سے ان بڑی مارکیٹوں میں شامل ہے جہاں سے تقریباً ہر روز 5 لاکھ لوگ مختلف مقامات کے لیے محو پرواز ہوتے ہیں۔ تاہم پچھلے ماہ پائلٹوں کی ریسٹ سے متعلق نئی پالیسی کی وجہ سے بھارت کی سب سے بڑی فضائی کمپنی 'انڈی گو' کو ایک بڑے تعطل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں