انسانی حقوق کےاصولوں کانفاذ دنیابھرمیں منصفانہ اورمساوی بنیادوں پرکیاجاناچاہیے:پاکستان
پاکستان کے موسمیاتی تبدیلیوں کے وزیر نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دے کر کہا ہے کہ انصاف اور انسانی حقوق کے اصولوں کا اطلاق عالمی سطح پر بلا امتیاز اور منصفانہ بنیادوں پر کیا جائے۔
پیر کے روز سرکاری طور پر جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر موسمیاتی تبدیلی نے یہ بات ریاض میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
یہ کانفرنس یونائیٹڈ نیشنز الائنس آف سویلائزیشن کے 11ویں عالمی فورم کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر ریاض میں منعقد کی گئی۔
فورم کا مقصد سیاسی رہنماؤں ، پالیسی سازوں اور سول سوسائٹی سے متعلق گروپوں اور نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، ان کے درمیان مکالمے کو فروغ دینا اور باہمی افہام و تفہیم اور تعاون کے لیے تمام ثقافتوں اور مذہبوں کے درمیان بلا امتیاز کوششیں کرنا ہیں۔
اس فورم کا یہ رواں اجلاس ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کی فضا پائی جاتی ہے۔
پاکستانی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ میں انسانی اور خواتین کے حقوق کے ساتھ گہری کمٹمنٹ رکھنے والا شخص ہوں۔ اسی طرح اقلیتوں کے حقوق ، ماحولیاتی حقوق اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے بھی واضح سوچ اور ذہن رکھتا ہوں۔ کیونکہ یہ حقوق سب طبقات کے بنیادی حقوق ہیں۔ ان پر کسی کو کوئی کلام نہیں ہو سکتا۔
تاہم انہوں نے کہا کہ عالمی نظام دنیا میں تصادم کے پہلوؤں اور کشیدگی کے عوامل کو اجاگر کر رہا ہے۔ جبکہ ماحولیاتی بہتری کی ترجیحات کے لیے فنڈنگ میں بین الاقوامی سطح سے کمی کی جا رہی ہے۔
اجتماعی کوششوں کی جگہ پر یکطرفہ اقدامات اور مفادات کی اپروچ حاوی ہو رہی ہے۔ جس کے یقیناً بین الاقوامی امن اور انصاف پر مضمرات ہوں گے۔
اس موقع پر مصدق ملک نے سوال اٹھایا انسانی حقوق کا امتیازی اطلاق اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں سے بعض جگہوں پر شعوری انحراف اور بعض جگہوں پر اطلاق کی کوششیں ہماری توجہ کو فلسطین اور کشمیر کی طرف لے جاتی ہیں۔ اس لیے جب ہم بنیادی انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں تو ہمیں فلسطین اور کشمیر کے خطوں کے لیے بھی اپنی اپروچ کو ویسا ہی رکھنا چاہیے جیسا ہم بعض دیگر علاقوں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے پانی کے حقوق کے حوالے سے علاقائی سطح پر پیدا ہونے والی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے نیچے کی طرف بہاؤ سے متعلق کمیونٹیز اور ملکوں کا حق مسلمہ ہے اور یہ انہیں ملنا چاہیے۔ تاکہ خطے میں استحکام اور ترقی میں پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے اور ماحولیاتی مسائل کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
پاکستان کے وزیر کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارت نے یکطرفہ طور پر پاکستان کے ساتھ اپنے سندھ طاس آبی معاہدے کو یکطرفہ طور پر روکنے کا اعلان کیا اور پاکستانی پانیوں کو روکنے کی دھمکی دی۔
مصدق ملک نے یونائیٹڈ نیشنز الائنس آف سویلائزیشن کی 20ویں سالگرہ کے موقع پر مکالمے اور امن کے فروغ کے لیے کہا کہ یہ باہمی احترام کی بنیاد پر ہی ممکن ہے۔
-
پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں: وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل چکا ہے، ترقی کی جانب رواں ...
پاكستان -
آسٹریلیا کی بونڈائی بیچ پر فائرنگ، پاکستان سمیت عالمی رہنماؤں کا اظہار افسوس
پاکستان سمیت کئی ممالک کے رہنماؤں نے اتوار کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل ...
بين الاقوامى