پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا پاکستان کی دشمنی میں بعض ملک آسٹریلیا میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعے کے بارے میں آن لائن پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بونڈائی آسٹریلیا میں فائرنگ کے واقعے میں کئی افراد کے مارے جانے کے بعد بلا جواز پاکستان کے خلاف جاری پراپیگنڈہ مہم کے بارے میں بدھ کے روز بات کر رہے تھے۔
وفاقی وزیر نے اس مہم میں پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ملکوں کو پاکستان دشمنی میں مبتلا قرار دیا۔
انہوں نے کہا بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا ان ملکوں میں بھارت بھی شامل ہے جو پاکستان کو بلا وجہ ہدف بنا رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا پاکستانی قیادت بونڈائی ساحل پر ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرچکے ہیں۔ یاد رہے اس واقعے میں اتوار کے روز 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واقعہ اس وقت ہوا جب یہودی اپنا قدیمی جنگ کے سلسلے ایک تہوار ہنوکا منانے کے لیے ساحل پر جمع تھے۔
پاکستان کے وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان کے بارے میں گمراہ کن اطلاعات اس واقعے کے فوری بعد ہی پھیلائی جانے لگی اور سوشل میڈیا پر غلط طور پر نوید اکرام کا پاکستان سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی۔
حتیٰ کہ یہ جھوٹ پر مبنی رپورٹنگ کئی میڈیا آؤٹ لیٹس بھی تصدیق کیے بغیر کرتے رہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا اسی طرح کی معلومات کو بھارتی پولیس کی تصدیق کے ساتھ بھی لوگ شائع کرتے رہے ہیں۔ حالانکہ یہ ثابت شدہ بات ہے کہ اٹیکرز میں سے ایک کا تعلق بھارت سے ہے اور اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم ہے اور یہی دو بھارتی شناخت رکھنے والے شہری اس واقعے میں ملوث تھے۔
ان اطلاعات کو جان بوجھ کر سڈنی میں رہنے والے اسی نام کے پاکستانی سے ملا کر پیش کرنی کی کوشش کی گئی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے۔
پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کوشاں ان ملکوں اور ان کے میڈیا نے سڈنی میں رہنے والے پاکستانی کو بھی بلاجواز اس پراپیگنڈہ مہم کا حصہ بنایا اور اس کی شہرت کو نقصان پہنچایا۔
یاد رہے اس پر ابھی تک بھارتی حکام کی طرف سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔