ایران میں میچ کھیلنے سے انکار پر بھارتی فٹبال کلب پر پابندی عائد

ایک لاکھ ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایشیئن فٹ بال کنفیڈریشن ( اے ایف سی) نے ایران میں میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر بھارتی کلب موہن باگان سپر جائنٹ پر کنفیڈریشن کے تمام مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی اور 100,000 ڈالر سے زائد جرمانہ عائد کیا۔

موہن باگان کلب نے ستمبر میں ایران میں سپاہان کے خلاف ایشیئن چیمپئنز لیگ ٹو گروپ کے میچ کے لیے سفر نہیں کیا اور حفاظتی یقین دہانیوں اور میڈیکل انشورنس کوریج کی کمی کو اس کی وجہ قرار دیا تھا۔

بدھ کو ایک بیان میں کہا گیا کہ اے ایف سی کی تادیبی و اخلاقی کمیٹی نے دوسرے درجے کے براعظمی ٹورنامنٹ کے اگلے ایڈیشن کے 2027-28 کے سیزن تک موہن باگان پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایشیا کے ایک قدیم ترین فٹ بال کلب موہن باگان کو 50,000 ڈالر کا جرمانہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اے ایف سی اور سپاہان کو ہونے والے نقصانات اور خسارے کے لیے 50,729 ڈالر ادا کرے۔

موہن باگان کو شرکت سے انکار کے بعد مقابلے سے دستبردار کر کے اے ایف سی نے ان کے میچز کو کالعدم قرار دے دیا۔

کلب نے قبل ازیں کھیلوں کی ثالثی عدالت سے میچ کو غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کے لیے کہا تھا لیکن درخواست مسترد کر دی گئی۔

گذشتہ سال ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے کے ایک دن بعد بھی کلب نے ٹریکٹر ایس سی کے خلاف میچ کے لیے ایران کا سفر نہیں کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں