وائٹ ہاؤس نے کرسمس کے موقع پر دیے جانے والی عشائیہ کی دعوت میں شرکت کرنے والوں کے لیے رواں سال مقابلتا سخت قواعد کا اجرا کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں ہر سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ملک کی اہم اور مشہور شخصیات کو دعوت دی جاتی ہے۔ تاکہ وہ کرسمس کی اس مذہبی خوشی اور تہوار میں جمع ہو سکیں۔
رواں سال کے لیے وائٹ ہاؤس کی طرف سے اپنے مہمانوں کے لیے جاری کیے گئے قواعد کا اظہار سوشل میڈیا نے جاری کیا ہے۔
اس میں جہاں ڈریس کوڈ کا ذکر ہے وہیں تحائف کے بارے میں بھی پالیسی بیان کی گئی ہے جیسا کہ اس سلسلے میں بہت سے لوگ پوچھ رہے تھے۔
اس کا ایک سکرین شاٹ بھی سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے جو ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے مہمانوں خاص طور بھارتی اداکارہ کو بھیجا ہے، سوشل میڈیا نے اس کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے مہمانوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلہ کی بھی نشاندہی کی ہے۔ نیز اپنے آنے والے مہمانوں کے لیے نشاندہی کی گئی ہے کہ ان کا پارکنگ ایریریا کون سا ہوگا۔
وائٹ ہاؤس میں داخلے کے موقع پر ان کی سکریننگ کس طرح ہوگی اور انہیں کس طرح تعاون کرنا ہوگا اس کی بھی رہنمائی کی گئی ہے ۔ تقریب کو 'کرسمس ایٹ دی وائٹ ہاؤس' کا نام دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والے قواعد کا خلاصہ یہ ہے کہ جس میں سب سے پہلے لوگوں کا یہ سوال تھا کہ وائٹ ہاؤس میں پارکنگ ملے گی یا نہیں ملے گی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک ترین میٹرو ریل سٹیشن میکفرسن سکوائر میں بلیو ، اورنج اور سلور لائنز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تاکہ ریلوے سٹیشن کے راستے آنے والے مسافر ان رنگ برنگی لائنوں کو دیکھ سکیں ۔
ایک سوال جو لوگوں نے زیادہ تعداد میں پوچھا وہ یہ بھی تھا کہ انہیں کرسمس کی تقریب میں شرکت کے لیے کس قسم کا لباس پہن کر آنا چاہیے۔
ایک اور سوال یہ پوچھا گیا تھا کیا میں کوئی چھوٹا بیگ یا پرس بھی اپنے ساتھ لا سکتا ہوں یا لا سکتی ہوں کیونکہ بڑے بیگز اور بریف کیسز کی قطعا اجازت نہیں۔
ایک اور سوال جو مہمانوں نے وائٹ ہاؤس سے پوچھا کیا ہم اپنا موبائل فون ساتھ لاسکیں گے۔ اس کی اجازت تو دی گئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی کہا گیا یے کہ آپ اپنے ٹیبلیٹس اور لیپ ٹاپ وغیرہ ساتھ نہیں لا سکیں گے۔
بہت سارے لوگوں کے اس سوال کا بھی جواب دیا گیا ہے کہ کیا وہ تصاویر لے سکیں گے یا نہیں۔ تو انہیں بتایا گیا کہ انہیں تصویر لینے کی اجازت ہوگی تاہم وہ تصویر سازی کے لیے فلیش کا استعمال نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی سیلفی لینے کے لیے سٹکس کا استعمال کر سکیں گے۔ اسی طرح پروفیشنل ضرورتوں کے لیے استعمال ہونے والے کیمرے اور ان کے لینزز لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
مہمانوں کے تحائف کی بنیاد پر ان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے اگر کوئی وہ تحائف لے کر آنے کی کوشش کریں گے تو انٹیلی جنس کے لوگ گیٹ پر ہی ان کے تحائف ضبط کر لیں گے۔ اس سے ان کا وقت ضائع ہوگا اور انہیں اندر آنے میں تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ تحائف لانے کی قطعا اجازت نہیں ہے۔
-
اسرائیل کے خلاف اپیل مسترد کرنے پرامریکہ نے عالمی عدالت کے دو ججوں پر پابندی لگا دی
منگولیا اور جارجیا کے ججوں نے غزہ جرائم پرعالمی فوجداری عدالت کے دائرہ اختیار کے ...
بين الاقوامى -
امریکہ : ایرانی تیل لے جانے والے جہازوں اور ٹینکرز پر نئی پابندیوں کا اعلان
امریکہ نے ایسے 29 بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو پابندیوں کا جمعرات کے روز ہدف ...
بين الاقوامى -
امریکہ کی جانب سے ایرانی "شیڈو فلیٹ" کے 29 ٹینکروں پر پابندیاں عائد
"شیڈو فلیٹ" سے مراد وہ بحری جہاز ہیں جو پابندیوں کی زد میں آنے والے تیل کی نقل و ...
بين الاقوامى