افریقی ملک گھانا میں "مدعی نبوت" کی کہانی میں ایک نیا موڑ آیا جب ایک نامعلوم شخص نے وہ کشتی جلا دی جو "ایبو نوح" کی پیش گوئی کے مطابق سنہ پچیس دسمبر 2025ء کو آنے والے "گلوبل طوفان" سے بچاؤ کا ذریعہ سمجھی جا رہی تھی۔
ایک نامعلوم شخص نے اپنے خاص طریقے سے مدعی نبوت سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا اور اس کشتی کو آگ لگا دی جو " جھوٹے نبوت" کے اس دعوے کے منصوبے کی نمائندگی کرتی تھی۔
تاہم حیرت انگیز بات یہ تھی کہ جلی ہوئی کشتی دراصل کسی اور کی تھی، نہ کہ "ایبو نوح" کی، جسے مدعی نبوت اور اس کے پیروکاروں کے لیے ایک واضح پیغام سمجھا جا رہا ہے، جو اپنی املاک بیچ کر اس کی کہانی پر یقین کرتے تھے۔
یہ واقعہ اس کے بعد ہوا جب "ایبو نوح" ایک نئی مرسڈیز گاڑی سے اُترتا دکھائی دیا، یہ مرسڈیز سنہ 2025ء ماڈل کی ایک نئی گاڑی ہے جس کی قیمت تقریباً 89 ہزار ڈالر بتائی جاتی ہے۔ یہ گاڑی اس نے اپنے پیروکاروں سے جمع شدہ رقم سے خریدی تھی، جس نے ملک میں غصے کی لہر پیدا کر دی۔
Gana’da kendisini peygamber ilan eden Ebu Noah’ın öne sürdüğü kıyamet kehanetinin gerçekleşmemesi ülkede öfkeye neden oldu. Belirttiği tarihte herhangi bir felaketin yaşanmaması üzerine, bazı kişiler Ebu Noah’ın inşa ettiği gemilerden birini ateşe verdi. pic.twitter.com/MyBRpCggrg
— Kasabadaki Yabancı (@turkcedusunuyor) December 26, 2025
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گھانا کی سکیورٹی فورسز نے مدعی نبوت "ایبو نوح" کو جھوٹی معلومات پھیلانے اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
مدعی نبوت نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوبل طوفان قریب ہے اور یہ پچیس دسمبر 2025ء کو پوری دنیا میں آنے والا ہے۔ متعدد ویڈیو کلپس میں درجنوں لوگ اس کی دعوت پر عمل کرتے ہوئے ان مقامات کی طرف جاتے دکھائی دیے جہاں اس نے کشتیوں میں جگہیں محفوظ کرائی تھیں اور اس مقصد کے لیے وہ اپنی ساری جائداد بھی بیچ چکے تھے۔
فضيحة طريفة.. مدعي النبوة الغاني يشتري سيارة مرسيدس فارهة من أموال أتباعه بعد زعمه طوفانا عالميا وتأجيله نهاية العالم وسط غضب واسع#العربية #غانا pic.twitter.com/HINVRe2dh9
— العربية (@AlArabiya) December 25, 2025
بعد ازاں وہ ایک اور ویڈیو میں نمودار ہوا اور دنیا کے خاتمے کی تاریخ مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔ اس نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ نے اسے مزید وقت دیا ہے تاکہ لوگوں کو بچنے اور اس کے منصوبے میں شامل ہونے کا اضافی موقع مل سکے"۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کشتیوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت بھی اس کو موصول ہوئی تاکہ زیادہ لوگوں کو شامل کیا جا سکے۔
ویڈیو کلپس میں دکھایا گیا کہ درجنوں افراد نے اس کی دعوت پر عمل کرتے ہوئے اپنی املاک بیچ دی اور کشتیوں میں جگہیں محفوظ کرائیں، تاکہ مبینہ طوفان سے بچ کر نجات حاصل کر سکیں۔